حیات بشیر

by Other Authors

Page 42 of 568

حیات بشیر — Page 42

42 حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کی مزید روایت یہ ہے کہ اس الہام کے بعد ایک دوائی بھی کسی نے بتائی وہ استعمال کرائی گئی اور خدا کے فضل سے آنکھیں بالکل صاف اور تندرست ہو گئیں۔‘۲۰ حضرت میر صاحب فرمایا کرتے تھے کہ اس الہام کے بعد جب حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب حضرت صاحب کے سامنے جاتے تو آپ محبت کے انداز سے آپ کو مخاطب کر کے فرمایا کرتے تھے۔برق طفلی بشیر 66 روحانی بصیرت کیلئے دعا فضل حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب اس الہام کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ”میری ظاہری آنکھیں تو بے شک صاف اور تندرست ہو گئیں اور میں نے خدا کے سے حصہ پا لیا اور میں اس کا شکر گزار ہوں۔لیکن اگر خدا کی یہ بشارت صرف ظاہر تک محدود تھی تو خدا کی شان کے لحاظ سے یہ کوئی خاص لطف کی بات نہیں اور اس کے فضل کی تکمیل کا یہ تقاضا ہے کہ جس طرح ظاہر کی آنکھیں روشن ہوئیں اسی طرح دل کی آنکھیں بھی روشن ہوں اور خدائی الہام میں تو آنکھوں کا لفظ بھی نہیں ہے۔پس اے میرے آقا۔میں تیرے فضل پر امید رکھتا ہوں کہ جب میرے لئے تیرے دربار کی حاضری کا وقت آئے تو میری ظاہری آنکھوں کے ساتھ دل کی آنکھیں بھی روشن ہوں۔نہیں بلکہ جیسا کہ تیرے کلام میں اشارہ ہے میرا ہر ذرہ روشن ہو کر تیرے قدموں پر ہمیشہ کے لئے گر جائے قرآن کریم کی تعلیم پرا این است کام دل اگر آید میسرم ۲۱ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے بچوں کو مروجہ تعلیم دلانے سے قبل قرآن مجید جو تمام علوم کا خزانہ ہے پڑھایا کرتے تھے۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کو تو حضرت حافظ احمد اللہ صاحب نے قرآن پڑھایا۔لیکن حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اور آپ کے دوسرے بہن بھائیوں کو قرآن شریف پڑھانے کی سعادت حضرت پیر منظور محمد صاحب مصنف قاعدہ میسرنا القرآن کو حاصل ہوئی۔جون ۱۹۵۰ء میں حضرت پیر منظور محمد صاحب کی وفات پر آپ نے ایک نوٹ میں خود بھی