حیات بشیر

by Other Authors

Page 392 of 568

حیات بشیر — Page 392

392 موقعہ پر اپنا سالانہ سو نیئر شائع کرنے کے سلسلہ میں اپنے پیغام سے نوازا جائے۔نیز پاسپورٹ سائز کا فوٹو بھی پیغام کے ساتھ بھجوایا جائے۔اس کے جواب میں حضرت میاں صاحب نے مندرجہ ذیل پیغام تحریر فرما کر بھجوایا: بسم الله الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم وعلی عبدہ المسیح الموعود خدام الاحمدیہ کراچی کا سالانہ سوونیئر " کراچی کی بیدار مغز مجلس خدام الاحمدیہ ہر سال ایک سووینئر تیار کر کے شائع کیا کرتی ہے۔جو اپنی ظاہری اور معنوی خوبیوں اور دلکشیوں کے لحاظ سے حقیقتاً بہت قابل تعریف ہوتا ہے۔اس سوونیئر کے چار پہلو خاص طور پر قابل قدر دیکھے گئے ہیں۔ایک یہ کہ اس میں اسلام کی خوبیوں کے متعلق بعض بڑے دلچسپ مضامین ہوتے ہیں۔دوسرے یہ کہ جماعت احمدیہ اسلام کی اشاعت کے لئے اکناف عالم میں جو زبردست جد وجہد کر رہی ہے اس کو بڑے دلکش رنگ میں پیش کیا جاتا ہے۔تیسرے ضمناً ان غلط فہمیوں کا بھی ازالہ کیا جاتا ہے جو ناواقف یا بے اصول لوگ جماعت احمدیہ کے خلاف پھیلاتے چار رہتے ہیں اور پھر چوتھے یہ کہ عمدہ عمدہ تصویروں کے ذریعہ اس کی خوبیوں کو جو چاند لگائے جاتے ہیں۔وہ مزید برآں ہیں۔ان مربع خوبیوں کی وجہ سے کراچی کا یہ سالانہ مرقع غیر معمولی کشش اور جاذبیت اختیار کر لیتا ہے۔پس کراچی کے مخلص نوجوانوں سے میری یہی خواہش ہے کہ وہ اس سوونیئر کو بہتر سے بہتر بناتے چلے جائیں۔اور اس کے مضمونوں اور اس کی تصویروں کے لئے ایسا انتخاب کریں جو ساری دنیا سے تعلق رکھتا ہو۔کیونکہ احمدیت کا وطن کسی ایک ملک تک محدود یا محصور نہیں بلکہ ساری دنیا تک پھیلا ہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جماعت احمدیہ کے مبلغ اشترا کی ملکوں کو چھوڑ کر دنیا کے قریباً ہر ملک میں پہنچے ہوئے ہیں اور ہر ملک میں اسلام کا جھنڈا بلند کر کے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کا بول بالا کر رہے ہیں۔کاش اشترا کی ملکوں میں بھی یہ وسعت قلب پیدا ہو جائے کہ خواہ وہ ہماری بات مانیں یا نہ مانیں مگر ہمارے مبلغوں کو رستہ دینے اور ہماری باتیں سننے کے لئے تیار ہو جائیں تا کہ جس طرح خدا کا یہ مادی سورج ساری دنیا کو منور کرتا ہے اسی طرح وہ