حیات بشیر

by Other Authors

Page 393 of 568

حیات بشیر — Page 393

393 زبر دست روحانی سورج بھی جو آج سے چودہ سو سال پہلے عرب کے ملک میں طلوع ہوا تھا اور پھر اس زمانہ میں مقدس بانئے سلسلہ احمدیہ کی صورت میں اس کا روشن سیارہ پاک وہند میں ظاہر ہوا۔ان کی روشنی بھی سارے ملکوں تک پہنچ جائے۔اسلام دین کے معاملہ میں جبر کی اجازت نہیں دیتا مگر یہ ضرور فرماتا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو پُر امن تبلیغ کے ذریعہ اسلام کی خوبیوں کو دنیا کے کناروں تک پھیلاتے چلے جاؤ اور اس میں ہرگز سستی نہ کرو۔بس یہی میرا پیغام ہے۔۹-۵-۶۳ دستخط مرزا بشیر احمد ربوہ“ نوٹ: آپ کے منشاء کے مطابق اپنی ایک تازہ فوٹو ارسال ہے۔“