حیات بشیر — Page 391
391 خدمات بھی مثالی رنگ اختیار کر لیں۔ہمارے عزیزوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ جماعت احمدیہ جس کی مجلس خدام الاحمدیہ اپنے دائرہ میں نمائندہ ہے۔دنیا میں ایمان کی درستی اور اخلاق کی اصلاح اور علمی ترقی اور قرآنی اصول کے مطابق لوگوں کی بہترین تربیت کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے۔اور اسی مقصد کو لے کر ہمارے مبلغ دنیا کے مختلف حصوں میں بڑے اخلاص اور جانفشانی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔اور حق یہ ہے کہ اس وقت اشترا کی ممالک کو چھوڑ کر دنیا کا کوئی ملک بھی ایسا نہیں جس میں ہمارے مبلغوں کی خادمانہ آواز براہ راست یا بواسطہ قریب کے ممالک کے پہنچ نہ رہی ہو۔ہم خدا کے فضل سے قرآنی شریعت کو جو حضرت خاتم النبیین ع (فداہ نفسی) پر نازل ہوئی۔آخری شریعت یقین کرتے ہیں مگر اس کے ساتھ ہی ہمارا یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس شریعت میں دنیا کی مادی کانوں (MINES) کی طرح ایسے خزائن مخفی کر رکھے ہیں۔جو ہر زمانے کی ضرورت کے لحاظ سے نکلتے رہے ہیں اور ہمیشہ نکلتے آئیں گے۔اسی لئے قرآن فرماتا ہے کہ ہمارے بعض احکام تو محکم ہیں جو اپنے مرکزی نقطہ پر پختہ اور مستقل طور پر قائم ہیں۔اور بعض متشابہ ہیں جن میں قرآن کی اصولی تعلیم کے ماتحت لچک رکھی گئی ہے۔اور وہ زمانہ کی ضرورت کے لحاظ سے قرآنی اصولوں پر قائم رہتے ہوئے تفصیلات میں مختلف صورت اختیار کر سکتے ہیں۔اسی لئے ہماری جماعت کے مقدس بانی نے قرآنی آیات کی بعض ایسی اچھوتی تفسیر کی ہے جو پہلی کتب میں نہیں پائی جاتی اور وہ موجودہ زمانہ کی تمام ضروریات کو پورا کرنے والی ہے۔اور انشاء اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی قیامت تک چلتا چلا جائے گا۔پس میرے عزیز و اور دوستو ! آپ قرآنی تعلیم پر پختہ طور پر قائم ہو جائیں۔اور اسی کی طرف اپنی جماعت کے نوجوانوں کو بلائیں اور اسی کی طرف دنیا کو دعوت دیں۔کیونکہ یہ وہ مضبوط کھوٹا ہے جس کے ساتھ باندھا جا کر انسان بھٹکنے سے بچ جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔آمین۔“ دستخط ،، مرزا بشیر احمد “ مکرم قائد صاحب مجلس خدام الاحمدیہ کراچی نے درخواست کی کہ انہیں سالانہ اجتماع کے ۷۲