حیات بشیر — Page 390
390 مکرم ڈاکٹر بدر الدین صاحب مرحوم نے جیسلٹن (نارتھ بورنیو) سے اپنے خط مؤرخہ ۸-۱۲-۵۹ میں درخواست کی کہ جب سے نارتھ بورنیو میں جماعت قائم ہوئی ہے۔اب کے پہلی مرتبه ۲۶، ۲۷ دسمبر یا ۲۸،۲۷ دسمبر کو جماعت کے سالانہ اجتماع کا انتظام کیا جارہا ہے جس کے لئے پیغام بھجوا کر ممنون فرماویں۔پیغام کا ملائی زبان میں ترجمہ کر کے سنا دیں گے۔اس کے جواب میں حضرت میاں صاحب نے مندرجہ ذیل خط جو پیغام پر مشتمل ہے تحریر فرمایا: :21 آپ کا خط موصول ہوا۔اس وقت انتہائی مصروفیت کی وجہ سے میں کوئی لمبا پیغام نہیں دے سکتا۔میرا مختصر پیغام یہی ہے کہ اس وقت زمین و آسمان کے خالق و مالک کی توجہ دنیا کی اصلاح کی طرف ہے تا کہ دنیا کے موجودہ مادی ماحول کی جگہ ایک روحانی ماحول قائم کیا جائے اور خالق و مخلوق میں سینکڑوں سا ل کی جدائی کے بعد پھر ملاپ ہو جائے۔سو آپ صاحبان اس طرف توجہ دیں۔خدا تعالیٰ آپ کو دنیا کے کاموں نہیں روکتا مگر دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا ضرور حکم دیتا ہے اور یہی غرض مسیح موعود علیہ السلام بائی سلسلہ احمدیہ کی بعثت کی ہے۔پس اس طرف توجہ دیں کہ آپ لوگ دین و دنیا کی نعمتوں سے حصہ پائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔“ ( مکتوب مورخه ۵۹-۱۲-۲۴) مکرم قائد صاحب مجلس خدام الاحمدیہ کراچی نے درخواست کی کہ مجلس خدام الاحمدیہ کراچی ہر سال اپنے مقامی سالانہ اجتماع کے موقع پر ایک سوونیئر شائع کرتی ہے۔اگست میں سوو نیئر شائع کیا جائے گا۔جس کے لئے حسب سابق اپنے پیغام سے نوازا جائے۔اس کے جواب میں حضرت میاں صاحب نے مندرجہ ذیل پیغام تحریر فرما کر بھجوایا: بسم الله الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم " مجھ سے قائد صاحب مجلس خدام الاحمدیہ کراچی نے اپنے ساتویں سالانہ سوونیئر کے لئے ایک مختصر سا پیغام مانگا ہے۔مجھے خوشی ہے کہ کراچی کے خدام الاحمدیہ ہر سال اپنے سوونیئر کو ظاہری اور معنوی خوبیوں کے لحاظ سے بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں توفیق دے کہ وہ اپنے قدم کو تیزی کے ساتھ ترقی کی طرف اٹھاتے چلے جائیں۔اور جس طرح خدا کے فضل وکرم۔سے جماعت احمد یہ مسلمانوں میں ایک مثالی جماعت ہے اسی طرح خدام الاحمدیہ کی مجلس اور اس کی