حیات بشیر

by Other Authors

Page 350 of 568

حیات بشیر — Page 350

350 لکھا۔جس کے جواب میں آپ نے تحریر فرمایا کہ -۲۱ آپ کا خط ملا۔اللہ تعالیٰ ایڈیٹر مصباح کے طور پر آپ کا تقرر مبارک کرے اور آپ کو اسلام اور احمدیت کے مفاد میں بہترین خدمت کی توفیق دے۔دعا کر کے کام شروع کریں۔رسالہ میں بعض مضامین مستقل نوعیت کے ہونے چاہئیں اور بعض وقتی سوالات ނ حالات کے مطابق چند کالم سوال و جواب کے بھی رکھیں کہ مصباحی بہنیں آپ پوچھیں اور آپ ان کا مختصر سا جواب دیں۔اس سے دلچسپی پیدا ہو گی۔نیز خاص خاص جماعتوں کے ساتھ رسالہ کے متعلق خط و کتابت بھی رکھا کریں۔اس سے ان کا ذوق و شوق ترقی کرے گا۔جو غلط اور خلاف شریعت رجحانات آجکل عورتوں میں عموماً پیدا ہو رہے ہیں ان پر نگاہ رکھیں اور مضامین کے ذریعہ ان کا ازالہ کرتی رہیں اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔‘ ۱۸ حضرت میاں صاحب رضی اللہ عنہ نے حضرت بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی رضی اللہ عنہ کی وفات پر مندرجہ ذیل چٹھی ان کی لڑکی مکرمہ امۃ الرحیم صاحبہ کو عراق کے پتہ پر -۲۲ لکھی۔مکرمه محترمه السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته بڑے افسوس کے ساتھ آپ کو اطلاع دیتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیم اور مخلص صحابی اور آپ کے والد صاحب محترم حضرت بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی وفات پاگئے ہیں۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا اَلَيْهِ رَاجِعُون۔وفات پاکستان میں ہوئی اور نماز جنازہ ربوہ اور قادیان دونوں جگہ ہوئی۔اور اپنی دلی خواہش کے مطابق دفن مقبرہ بہشتی قادیان میں ہوئے۔اللہ تعالی پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔اور حضرت بھائی صاحب کی نیکیوں کا ورثہ عطا فرمائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے صحابی فوت ہوتے جا رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ جماعت پر رحم فرمائے۔بچوں کو پیار۔تفصیل آپ کو الفضل سے معلوم ہو جائے گی۔بہتر ہو گا کہ اب آپ اپنی والدہ صاحبہ اور بھائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں۔زندگی کا اعتبار نہیں۔مرزا صاحب کو سلام۔‘ 19۔مکرم شیخ رحمت اللہ صاحب امیر جماعت احمدیہ کراچی کے خط مورخہ ۶۱-۱-۲۱ کے جواب میں تحریر فرمایا کہ آپ کا خط ملا۔اگر کوئی متوفی مخالف نہیں تھا اور مصدق تھا اور جماعت کے ساتھ