حیات بشیر

by Other Authors

Page 349 of 568

حیات بشیر — Page 349

349 سے ان کی اہلیہ ڈسکہ ضلع سیالکوٹ چلی گئیں۔جس کی وجہ سے عید کے موقعہ پر دوسرا جانور لے کر قربانی نہ دی جا سکی۔کیا اب قربانی کی قیمت آپ کے پاس بھجوادی جائے تاکہ وہاں یہ فریضہ ادا ہو سکے۔جس کے جواب میں آپ نے تحریر فرمایا: -IA وو مجبوری کی صورت میں بعد میں بھی قربانی ہو سکتی ہے۔انــمــا الاعمال بالنیات۔اللہ تعالی آپ کے بچوں کو شفا دے۔رقم بھجوا دیں۔قربانی ربوہ میں کرا دی جائیگی۔“ ۱۵۔مکرم مولوی محمد اسحاق صاحب سابق مبلغ نائیجیریا نے اپنے خط محررہ ۵۹-۱۲-۲۱ میں برتھ ނ کنٹرول کے بارہ میں مسئلہ دریافت کیا جس کے جواب میں آپ نے تحریر فرمایا کہ " آپ کا خط ملا۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔خاندانی منصوبہ بندی کا مسئلہ قومی لحاظ آجکل بڑا اہم مسئلہ ہے۔اب موجودہ متفرق نوٹ خفیف سے اضافہ کے ساتھ رسالہ کی صورت میں شائع کئے جا رہے ہیں۔مفصل رسالہ انشاء اللہ حسب توفیق بعد میں چھپے گا۔(یہ رسالہ اب چھپ چکا ہے) فی الحال آپ اگر پسند کریں تو موجودہ رسالہ نظارت اصلاح و ارشاد سے منگوا سکتے اور تقسیم کر سکتے ہیں۔جماعت کے موجودہ دور میں تو بہر حال تزوجوا الولود الودود والا پہلو ہی مقدم ہے۔جہاں تک نطفہ کی جان کا تعلق ہے بیشک اس میں رُوح نہیں۔مگر جان اور زندگی ضرور ہے اور اس جان اور زندگی کے پیش نظر ہی قرآن مجید نے نطفہ کے دانستہ ضائع کرنے کو قتل اولاد شمار کیا ہے۔البتہ غیر ارادی اور غیر اختیاری ضیاع کا معاملہ جدا گانہ -19 ہے۔اللہ تعالیٰ آپکے ساتھ ہو اور مقبول خدمت کی توفیق دے۔“ مکرم ملک بشارت علی خاں صاحب آف ایمن آباد سروے انجینئر مانسہرہ نے اپنے خط مورخہ ۶۰-۰۸-۰۶ میں اپنی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے دعا کی درخواست کی۔جس کے جواب میں آپ نے تحریر فرمایا کہ -۲۰ " آپ کا خط ملا۔دنیا دار الا بتلا ہے۔اس میں مشکلات آتی رہتی ہیں جن سے انبیاء تک محفوظ نہیں۔مگر صبر اور ہمت سے کام لینے والوں کے لئے بشارت ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی مشکلات دور فرمائے۔اور راحت اور برکت کی زندگی نصیب کرے۔“ کے مکرمہ امتة الرشيد شوکت صاحبہ اہلیہ مکرم ملک سیف الرحمن صاحب ربوہ نے رسالہ مصباح کی ادارت سپرد ہونے پر حضرت میاں صاحب سے ہدایات لینے کے لئے مورخہ ۶۰-۱۰-۱۲ کو خط