حیات بشیر — Page 284
284 متعلق مشورہ کے لئے تکلیف دینا مناسب نہیں ہے۔خود مجھے بھی اس بات کا خیال تھا کہ حضرت ممدوح سے کوئی ایسی بات نہ کی جائے جو آپ کے لئے کوفت کا موجب ہو۔حضرت ممدوح ڈاکٹری ہدایت کے ماتحت چند یوم گھوڑا گلی گزار کر وہاں افاقہ اور طبیعت میں سکون نہ ہونے کی وجہ سے راگست کی شام کو واپس لاہور تشریف لائے۔خاکسار آپ کی زیارت اور مزاج پرسی کی غرض سے آپ کی قیامگاہ ریس کورس روڈ پر ۸/اگست کی صبح کو قریباً نو بجے اس وقت پہنچا جب کہ محترم ڈاکٹر محمد یعقوب خاں صاحب آپ کے کمرہ سے باہر تشریف لا رہے تھے اور حضرت میاں صاحب کی حالت کے پیش نظر انہیں ملاقاتوں سے بچنے کا مشورہ دے کر واپس جا رہے تھے۔جب خاکسار کی آمد کی اطلاع حضرت میاں صاحب کی خدمت میں بھجوائی گئی تو آپ نے از راہ نوازش شرف ملاقات کی اجازت کا پیغام بھجواتے ہوئے اپنے خادم کے ذریعہ سے یہ بھی کہلوا بھیجا کہ صرف دومنٹ کے لئے آپ کے اس پیغام کا مفہوم بھی واضح تھا اور میں حضرت ممدوح کے کمرہ میں اس ارادے سے داخل ہوا کہ صرف کھڑے کھڑے زیارت اور سلام کر کے واپس لوٹ آؤں گا۔خاکسار جب کمرہ میں داخل ہوا تو اس نورانی وجود نے جو لمبی بیماری کی نقاہت کے علاوہ گذشتہ رات ہی سفر کی کوفت سے چور صاحب فراش تھا۔میرے السلام عرض کرنے پر اپنی نیم وا آنکھوں کے ساتھ مصافحہ کے لئے اپنے دست مبارک بڑھائے۔خاکسار نے کھڑے کھڑے درویشان قادیان کی خیریت عرض کی اور ان کی طرف سے حضرت میاں صاحب محترم کی خدمت میں سلام عرض کیا اور اپنی چند روز کے لئے آمد کی غرض اور ایک جماعتی معاملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے ربوہ جانے کے پروگرام کے متعلق عرض کیا تو حضرت مدروخ نے کمال شفقت سے خاکسار کو بیٹھ کر تفصیلی حالات بتانے کا ارشاد فرمایا اور کافی دیر تک بعض جماعتی معاملات کی تفصیلات معلوم کر کے ایسے رنگ میں دلچسپی لی اور اپنی قیمتی ہدایات سے نوازتے رہے جس طرح کہ آپ پوری صحت و توانائی کی حالت میں معاملات کی