حیات بشیر

by Other Authors

Page 269 of 568

حیات بشیر — Page 269

269 ملفوظات مسیح موعود کی خریداری کی تحریک کا ایمان افروز واقعہ محترم مرزا احمد بیگ صاحب ریٹائرڈ انکم ٹیکس آفیسر کا بیان ہے کہ گذشتہ سے پیوستہ مجلس مشاورت کا ذکر ہے کہ آپ سے ملاقات کی خواہش لے کر در دولت پر حاضر ہوا۔باہر تشریف لے آئے اور دیر تک باتیں کرتے رہے اور میرے گھر یلو حالات اور بچوں کے متعلق دریافت فرماتے رہے۔اسی دوران میں میں نے عرض کیا کہ حضور! حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے سیٹ کا میں خریدار ہوں اور دس جلدیں جو شائع ہوئی ہیں وہ میں نے حرف بحرف پڑھ لی ہیں۔خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ملفوظات بھی پڑھنے چاہئیں۔میں نے عرض کیا کہ حضور! میری مالی حالت اس وقت ایسی ہے کہ میں فی الحال ملفوظات نہیں خرید سکتا اسی وقت ایک رقعہ حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس کے نام لکھ دیا کہ وہ مجھے تینوں جلدیں آپ کے حساب میں دے دیں۔ہر چند میں نے عرض کیا کہ میں یہ برداشت نہیں کر سکتا۔لیکن بہ اصرار فرمایا کہ نہیں! ضرور لے جاؤ۔آخر میں نے عرض کیا کہ میں اس شرط پر لے جاتا ہوں کہ جب مجھے توفیق ہوگی۔میں یہ قیمت واپس کردوں گا۔فرمایا اچھا بھئی جب تم واپس کر دو گے تو میں کسی اور کو دیدوں گا۔اللہ اللہ ! کس قدر شفقت تھی اس مبارک وجود میں۔“ ہے نبی نوع انسان سے ہمدردی اور شفقہ بنی نوع انسان سے ہمدردی اور شفقت آپ میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔آپ کسی کی تکلیف اور پریشانی کو دیکھ نہیں سکتے تھے۔جو حاجتمند آپ کے دروازہ پر آتا وہ خالی لوٹ کر ہرگز نہیں جاتا تھا۔آپ اپنی طاقت اور وسعت کے مطابق ضرور اس کی امداد فرماتے تھے۔اور یہ ایک اپنی حقیقت ہے کہ مصیبتوں اور تکلیفوں میں مبتلا انسانوں کا ایک تانتا بندھا رہتا تھا۔کوئی شخص کاروباری مشکلات کو پیش کر کے مشورہ کرنے آرہا ہے۔کوئی کسی مقدمہ کے بارہ میں امداد طلب کرنے آ رہا ہے۔کسی کو بیماری نے پریشان کر رکھا ہے اور وہ آپ سے علاج کے لئے مشورہ طلب چاہتا کرنا چاہتا ہے۔کوئی مقروض ہے۔قرض خواہوں نے اسے تنگ کر رکھا ہے اور وہ دعا کروانا ہے۔مگر آپ ہیں کہ ہر ایک کی بات کو بڑے تحمل اور بردباری سے سن رہے ہیں اور جو امداد کا مستحق ہے اس کی امداد کر رہے ہیں۔جو مشورہ کا محتاج ہے اُسے مشورہ دے رہے ہیں۔جو دعا کا