حیات بشیر

by Other Authors

Page 175 of 568

حیات بشیر — Page 175

175 رپورٹ بھجوائیں۔اگر اس پر بھی ان کی اصلاح نہ ہو تو نظارت امور عامہ اور اصلاح وارشاد میں ان کے خلاف تعزیری کاروائی کے لئے رپورٹ کی جائے۔۵۳۰ے حکومت کے فیصلہ پر اظہار مسرت ۳۱ رمئی کو آپ نے بڑی مسرت سے اعلان فرمایا کہ حکومت نے کتاب کی ضبطی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ہم حکومت کے شکر گزار ہیں کہ آخر اس معاملہ میں اس نے دانشمندی اور انصاف پسندی کا ثبوت دیا اور اپنی غلطی محسوس کر کے اپنے ناواجب اور غیر منصفانہ حکم کو واپس لے لیا۔۵۳۱ے تعلیم الاسلام ہائی سکول کا نہایت خوشکن نتیجہ جون ۱۳ ء میں میٹرک کے امتحان کا نتیجہ نکلنے پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر میاں محمد ابراہیم صاحب بی۔اے کے نام ایک مکتوب ارسال فرمایا جس میں سکول کا مجموعی نتیجہ ۹۷۔۲۷ نکلنے پر آپ نے بیحد خوشی کا اظہار فرمایا اور لکھا کہ ”میرا دل اس نتیجے کو پڑھ کر باغ باغ ہو گیا یہ نتیجہ خدا کے فضل سے نہایت درجہ قابل مبارک باد اور ہر جہت سے قابل تعریف ہے۔بعض گذشتہ سالوں میں مجھے جو شکایت تعلیم الاسلام ہائی سکول کے میٹرک کے نتیجہ کے متعلق پیدا ہوئی تھی۔وہ خدا کے فضل سے سب دُور ہو گئی اور آپ کا داغ مکمل طور پر دھل گیا۔میری طرف سے آپ کو اور آپ کے عملہ کو بہت بہت مبارک ہو۔“ ۳۲ھے آپکی آخری بیماری کا آغاز جون ۱۳ ء میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو انتڑیوں اور معدے میں سوزش نیز گھبراہٹ اور بے چینی کے علاوہ ایک نئی تکلیف یہ لاحق ہو گئی کہ آپ کے پراسٹیٹ بڑھ گئے جس کی وجہ سے مثانه سارا پیشاب خارج نہ کرتا۔اس کی وجہ سے کمزوری اور گھبراہٹ زیادہ ہو گئی۔۳۳ھے سفر لاہور ۲۸ جون ۱۳ ء کو صبح سات بجے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب علاج کی غرض سے بذریعہ موٹر لاہور تشریف لے گئے۔۵۳۴ طبی معائنہ یکم جولائی کی شام کو لاہور میں چار ڈاکٹروں کے ایک بورڈ نے جو تین سرجنوں اور ایک فزیشن پر مشتمل تھا حضرت میاں صاحب موصوف کا طبی معائنہ کیا۔ان کے مشورہ کے مطابق