حیات بشیر — Page 174
174 رنگ میں سنبھالے رکھا اللہ تعالیٰ آئندہ بھی جماعت کا حافظ وناصر ہو۔“ ۵۲۵ے بیعت اولی کی تاریخ ۲۳ / مارچ کو مجلس مشاورت میں ہی آپ نے اعلان فرمایا کہ مزید تحقیق کے نتیجہ میں یہ بات ظاہر ہوئی ہے کہ بیعت اولی ۲۳ / مارچ کو نہیں بلکہ ۲۲ / مارچ کو ہوئی تھی اور چاند کے حساب سے وہ ۲۰/ رجب کا دن تھا۔۵۲۶ے سلام بحضور سید الانام اپریل ۱۹۶۳ء میں قادیان کے ایک درویش حج بدل کے لئے جانے لگے تو آر انہیں فرمایا کہ اگر مدینہ منورہ جانے کا موقع میسر آئے تو رسول پاک ﷺ کے روضہ مبارک میری طرف سے محبت بھرا سلام عرض کریں اور بیت اللہ کا ایک طواف میری طرف پر نے سے بھی ادا کریں۔“ ۲۷ھ۔احمدی نوجوانوں کو پیغام ۱۹ ر اپریل کو خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے زیر اہتمام تربیتی کلاس جاری ہوئی۔اس موقعہ پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی ایک پیغام بھجوایا اور لکھا کہ میرا احمدی نوجوانوں کے لئے یہ پیغام ہے کہ وہ دین کا علم سیکھیں اور پھر اس علم کو دلیری مگر حکمت اور موعظہ حسنہ کے رنگ میں اپنے عزیزوں اور دوستوں اور ہمسایوں تک پہنچائیں۔“ ۲۸ھ۔حضرت مسیح موعود کی کتاب کی ضبطی کیخلاف آواز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب "سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جواب“ حکومت مغربی پاکستان نے جب ضبط کر لی تو سب سے پہلے آپ نے ہی اس کے خلاف آواز بلند کی اور اس فیصلہ کو انتہائی غیر منصفانہ قرار دیا۔۲۹ھے کالی بھیڑیں مئی ۱۳ ء میں آپ نے پھر بے پردگی کے رجحان کے متعلق جماعتوں کو انتباہ کیا اور فرمایا کہ رپورٹوں سے معلوم ہوا ہے کہ بعض کالی بھیڑیں موجود ہیں جن کی اصلاح کی ضرورت ہے دوستوں کو چاہیے کہ ان سے قطع تعلق کر کے بیزاری کا اظہار کریں اور ساتھ ہی مرکز میں بھی اطلاعی