حیات بشیر

by Other Authors

Page 176 of 568

حیات بشیر — Page 176

176 ۲ جولائی کو آپ میوہسپتال تشریف لے گئے جہاں گردہ اور مثانہ کے چار پانچ ایکسرے لئے گئے اور خون اور پیشاب کا ٹسٹ بھی ہوا۔۵۳۵ے اس معائنہ میں اڑھائی گھنٹے تک میز پر لیٹے رہنے کی وجہ سے آپ کو بہت کوفت ہو گئی۔سے گھوڑا گلی لاہور سے ۵۳۶ ۱۷ جولائی بروز بدھ حضرت میاں صاحب لاہور سے گھوڑا گلی تشریف لے گئے راستہ میں مد گھنٹوں کے لئے آپ نے جہلم میں قیام فرمایا اور دوستوں کو شرف ملاقات بخشا۔پانچ بجے شام آپ راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گئے۔۵۳۷ چند راولپنڈی میں ساڑھے سات بجے شام آپ پہنچے۔مقامی جماعت کی طرف سے مکرم چوہدری احمد جان صاحب امیر جماعت نے آپ کا خیر مقدم کیا۔اس موقعہ پر حضرت میاں صاحب موصوف نے تفصیل سے مقامی جماعت کے حالات دریافت فرمائے۔دوسرے دن ۱۸ جولائی کو ساڑھے سات بجے صبح آپ بذریعہ کار گھوڑا گلی تشریف لے گئے۔۵۳۸ گھوڑا گلی میں دو تین روز تو طبیعت بہتر رہی لیکن بعد میں کبھی قبض اور کبھی اسہال کی شکایت ہو جاتی رہی۔کمزوری اور گھبراہٹ کی شکایت بدستور جاری رہی۔۳۹ھے گھوڑا گلی سے لاہور ۶ راگست کو آپ گھوڑا گلی سے قریباً اڑھائی بجے بعد دوپہر بذریعہ کار لاہور تشریف لائے۔۵۴۰ ضعف ونقاہت، گھبراہٹ اور ٹانگوں میں شدید کمزوری ۲۰ راگست کو آپ نے اپنی صحت کے متعلق دریافت کرنے پر فرمایا: ”میری کمزوری دن بدن بڑھ رہی ہے رات کے وقت گھبراہٹ میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے۔بخار بھی ہو گیا ہے۔میں بہت کمزور ہو گیا ہوں۔اللہ تعالیٰ مجھ پر رحم فرمائے۔“ mھے ۵۴۱ ۲۳ راگست کو آپ نے فرمایا: ”میری بیماری لمبی ہوگئی ہے اور کمزوری بہت بڑھ گئی ہے۔کل مجھے بیحد گھبراہٹ اور ضعف۔رہا اور ٹانگوں میں بھی بہت کمزوری ہے۔‘ ۵۴۲ے