حیات بشیر

by Other Authors

Page 173 of 568

حیات بشیر — Page 173

173 آپ بیحد خوش ہوئے اور فرمایا: وو یہ بلاک اتنا خوبصورت اور دلکش ہے کہ اس درمین کو دیکھ کر میرا دل باغ باغ ہو گیا۔“ آپ نے دوستوں کو اس کی زیادہ سے زیادہ خریداری کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ یہ شعر نہیں بلکہ ایک روحانی سحر ہے۔۵۲ گھبراہٹ اور اضطراب کے وقت کی دعا فروری ۱۳ ء میں آپ نے ایک نوٹ کے ذریعہ اس امر کی طرف راہنمائی فرمائی کہ گھبراہٹ اور اضطراب کے وقتوں کے لئے لا اله الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین ایک عجیب و غریب دعا ہے جو گھبراہٹ دور کرنے اور خدا کی رحمت کو جذب کرنیکی غیر معمولی تاثیر رکھتی ہے۔۵۲۲ امتحانات میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے کے گر مارچ ۶۳ء میں جبکہ امتحانات شروع ہو نیوالے تھے۔آپ نے بچوں کو نصیحت فرمائی کہ امتحان میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے کے لئے جہاں مطالعہ اور محنت اور عرقریزی کی ضرورت ہے وہاں چار اور باتوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔اول یہ کہ ہر پرچہ دل میں دعا کرکے شروع کریں۔دوم: خط حتی الوسع صاف اور ستھرا رکھا جائے۔سوم پورا وقت لے کر امتحان کے کمرہ سے نکلا جائے۔چہارم نظر ثانی ضرور کی جائے۔۵۲۳ مجلس شوری کی صدارت ۲۲ / مارچ کو حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے ماتحت جماعت احمدیہ کی چوالیسویں مجلس مشاورت کا حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے افتتاح فرمایا اور پھر تینوں دنوں کی مکمل کاروائی آپ کی زیر صدارت عمل میں آئی۔۲۴ھے خدا تعالیٰ کا شکر مجلس مشاورت کے بعد آپ نے ایک نوٹ میں تحریر فرمایا کہ مشاورت کے تینوں دن میں تو سر درد اور حرارت اور ہائی بلڈ پریشر میں میں مبتلا یہ شکر کی بات ہے کہ مخلص دوستوں اور نوجوانوں نے کام کو فی الجملہ اچھے رہا مگر