حیات بشیر — Page 167
167 احمدیہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی شمولیت اور اتفاق رائے شامل ہو۔صدر صدر انجمن ہوں گے اور صدر اور مجلس تحریک جدید اور مجلس وقف جدید کے لئے واجب ا العمل اعمل صاحب نگران بورڈ کی وساطت سے حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں اپیل کرنے کا حق سب کو حاصل ہوگا۔‘ ۴۹۶؎ حج بدل کیلئے حکیم عبد اللطیف صاحب کی روانگی ۲۸ / مارچ ۱۲ ء کو مکرم حکیم عبداللطیف صاحب فاضل حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے خرچ پر آپ کی طرف سے حج بدل کا فریضہ ادا کرنے کے لئے ربوہ سے روانہ ہوئے۔حکیم صاحب موصوف کو الوداع کہنے کے لئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب خود بسوں کے اڈہ پر تشریف لے گئے۔بس کے روانہ ہونے سے قبل حضرت میاں صاحب موصوف نے آپ کو مصافحہ اور معانقہ کا شرف عطا فرمایا اور پھر آپ نے اجتماعی دعا کرائی جس میں تمام حاضر احباب شریک ہوئے۔۴۹۷ خدام الاحمدیہ احمدیہ کو نصیحت ۴ رمئی کو ربوہ میں مجلس خدام الاحمدیہ کے زیر اہتمام خدام الاحمدیہ کی پندرہ روزہ تربیتی کلاس کا افتتاح ہوا۔افتتاحی تقریب میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا بھی ایک پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔آپ نے اس پیغام میں توجہ دلائی کہ پیغام تو بہت ہوچکے ہیں۔اب عمل کا سوال ہے اس لئے میرا پیغام یہ ہے کہ خدام الاحمدیہ کو چاہیے کہ نیکی اور تقویٰ اور عملی قوت کو ترقی دیں۔“ ۴۹۸ وكيل المال صاحب تحریک جدید کو ہدایت مئی ۶۲ء میں وعدہ جات تحریک جدید میں اضافہ کر نیوالے دوستوں کی فہرست آپ کی خدمت میں پیش کی گئی تو آپ نے وکیل المال صاحب تحریک جدید کو ہدایت فرمائی کہ آپ اضافہ جات بلکہ وعدہ جات پر غور کرتے ہوئے یہ پہلو بھی دیکھا کریں کہ آیا کسی کا وعدہ یا اضافہ اس کی آمدن کے مناسب حال ہے؟ یہ پہلو کبھی نظر انداز نہیں ہونا چاہیے۔۴۹۹ دار الیتامی کے متعلق اپیل ربوہ میں دار الیتامی کے قیام پر جس میں آپ کی تحریک کا خاص دخل تھا آپ نے مئی 1ء کے آخر میں مخیر احباب سے اپیل کی کہ وہ اس ادارہ کی وقتی اور مستقل دونوں قسم کی امداد کا سلسلہ جاری رکھیں اور دارالیتا مے کے نگران اعلیٰ مکرم میر داؤد احمد صاحب سے رابطہ قائم کریں۔تاکہ