حیات بشیر

by Other Authors

Page 168 of 568

حیات بشیر — Page 168

168 جماعت کے تیموں کی تعلیم و تربیت میں حسب توفیق حصہ لیکر آپ ثواب دارین حاصل کریں۔تھے مجلس افتاء کی اعزازی رکنیت جون ۱۲ء میں حضرت امیر المؤمنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے ماتحت آپ مجلس افتاء کے اعزازی رکن مقرر کئے گئے۔اتھے جماعت ہائے انڈونیشیا کو پیغام ۲ جولائی کو آپ نے انڈونیشیا کی تیرھویں سالانہ کانفرنس کے لئے ایک پیغام بھجوایا جو وہاں ۱۹؍ جولائی کو کانفرنس کے آغاز میں پڑھ کر سنایا گیا۔۵۰۲ ناظر صاحب تعلیم کو ایک مکتوب جولائی ۱۲ ء میں میٹرک کا نتیجہ نکلنے پر آپ نے ناظر صاحب تعلیم کو ایک خط کے ذریعہ اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ ہمارے سکول کے نتائج کم از کم میرے لئے چنداں خوشی کا موجب نہیں۔ہمارا سکول ہر جہت سے ایک مثالی سکول ہونا چاہیے۔جو تیزی کے ساتھ قدم بڑھاتا ہوا ترقی کے منازل طے کرے نہ کہ رینگتا ہوا کچھوے کی چال چلے۔۰۳ھے در مکنون کا انگریزی ترجمہ جولائی ۲ء میں آپ نے اپنی تقریر در مکنون“ کے بارہ میں اعلان فرمایا کہ اس کا انگریزی ترجمہ بھی عنقریب شائع ہو جائے گا جو دفتر وکیل التبشیر تحریک جدید ربوہ سے مل سکیگا۔آپ نے دوستوں کو تحریک فرمائی کہ اس رسالہ کی زیادہ سے زیادہ اشاعت کر کے احمدی نوجوانوں اور نو احمدیوں کی تربیت کا کام لیں تاکہ انہیں احمدیت کی روح کے سمجھنے میں مدد ملے۔۵۰۴ ہفتہ شجر کاری کے سلسلہ میں اہالیان ربوہ کو ہدایت اگست ۶۲ء میں آپ نے ہفتہ شجر کاری کے سلسلہ میں توجہ دلائی کہ درخت اُگانا ملک کی ترقی کے لئے کئی لحاظ سے مفید اور ضروری ہے مگر ربوہ کے لئے تو یہ خاص طور پر از بس ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر ربوہ کی گرمی اور گر دا کنٹرول میں نہیں آسکتے جو اہل ربوہ کی صحت کے لئے لازمی ہے مگر اس کے ساتھ ہی آپ نے تحریر فرمایا کہ ربوہ میں خاص طور پر وہ درخت لگائے جائیں جو یہاں کی زمین اور آب و ہوا کے مناسب حال ہوں تاکہ محنت ضائع نہ جائے اور اچھا نتیجہ پید اہو۔اسی طرح درخت لگانے کے بعد کافی عرصہ تک جب تک کہ پورا پوری طرح قائم نہ ہو جائے