حیات بشیر — Page 163
163 پیغام طلبی رسم نہ بنجائ ۱۷ راگست کو آپ نے قائد صاحب مجلس خدام الاحمدیہ راولپنڈی ڈویژن کی درخواست پر خدام کے نام ایک پیغام ارسال فرمایا جس میں یہ بھی تحریر فرمایا کہ میں ڈرتا ہوں کہ یہ پیغام طلبی اور پیغام رسانی کا سلسلہ کہیں ایک رسم بن کر نہ رہ بچانا جائے اور رسموں سے میں بہت گھبراتا ہوں اور اپنے عزیزوں کو بھی اس سے چاہتا ہوں لیکن چونکہ راولپنڈی کی جماعت ان جماعتوں میں سے ہے جن کے ساتھ مجھے خاص محبت ہے اس لئے بادل نخواستہ ان کی خواہش کو پورا کر رہا ہوں۔“ وے حج بدل کی خواہش اکتوبر ۶۱عہ میں آپ نے اعلان فرمایا کہ میں اپنی طرف سے حج بدل کرانا چاہتا ہوں۔مخلص اور دعا گو اصحاب امیر مقامی کی وساطت سے مجھے اپنی درخواستیں بھجوا دیں اور دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ میری طرف سے مجوزہ حج بدل قبول فرمائے۔۴۸۰ پیغاموں کے مطالبہ میں غیر معمولی کثرت سے خوف ہفتہ تحریک جدید کے سلسلہ میں جو یکم اکتوبر سے شروع ہوا جنرل سیکرٹری صاحب تحریک جدید لوکل انجمن احمدیہ نے آپ سے کوئی پیغام مانگا۔آپ نے پیغام تو دے دیا مگر اس میں پھر تحریر فرمایا کہ پیغاموں کے مطالبہ میں غیر معمولی کثرت پیدا ہو جانے کی وجہ سے میں ڈرتا ہوں کہ یہ بھی ایک رسم بن کر نہ رہ جائے اور جہاں رسم بنتی ہے وہاں حقیقت غائب 66 جایا کرتی ہے۔۸۱ عہد یداران جماعت کے اجتماعات ہو آپ نے اکتوبر کے مہینہ میں نگران بورڈ کے صدر کی حیثیت سے اس فیصلہ کا اعلان فرمایا کہ خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ اور عہدیداران جماعت کے اجتماعات مناسب موقعہ پر مناسب مقامات میں وقتا فوقتا ضرور منعقد ہونے چاہئیں تاکہ وہ جماعت کی تربیت اور بیداری کا موجب ہوں اور نیکی اور خدمت اور قربانی اور اتحاد جماعت کے جذبہ کو ترقی دیں۔۴۸۲ خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کا افتتاح ۲۰ اکتوبر کو مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کا بیسواں سالانہ اجتماع شروع ہوا۔اجلاس کا افتتاح