حیات بشیر

by Other Authors

Page 164 of 568

حیات بشیر — Page 164

164 حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کے ماتحت حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے ایک نہایت مؤثر اور جامع خطاب کے ساتھ فرمایا۔۴۸۳ ۲۸ اکتوبر کو انصار اللہ کا ساتواں سالانہ اجتماع شروع ہوا۔اس اجتماع کا افتتاح بھی قمر الانبیاء حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے ایک بصیرت افروز خطاب اور اجتماعی دعا کیساتھ فرمایا۔۱۳۸۴ قرآن کا اول و آخر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے رسالہ ” قرآن کا اول و آخر کا نومبر ۶۱ء میں انگریزی ترجمہ شائع ہوا۔یہ ترجمہ محترم قاضی محمد اسلم صاحب ایم اے نے کیا تھا جسے کراچی احمد یہ مشن ایسوسی ایشن نے شائع کیا۔۸۵ امعہ احمدیہ کی نئی عمارت کا افتتاح ۳ دسمبر کو جامعہ احمدیہ کی نئی عمارت کا افتتاح عمل میں آیا۔یہ افتتاح حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے ایک لمبی دعا اور خطاب سے فرمایا۔افتتاحی خطاب میں آپ نے جامعہ احمدیہ کی نئی عمارت کی بہر نوع تکمیل اور اس میں ایک اعلیٰ درجہ کی لائبریری کے قیام کی اہمیت پر زور دیا۔۴۸۶ سیرالیون کی سالانہ کانفرنس کیلئے پیغام ۲۸ / دسمبر کو سیرالیون (مغربی افریقہ) میں جماعت احمدیہ کی تیرھویں سالانہ کانفرنس منعقد ہوئی۔اس موقعہ پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی ایک پیغام ارسال فرمایا جو پڑھ کر سنایا گیا۔۳۸۷ حضرت مرزا شریف احمد صاحب کا وصال ۲۶ / دسمبر کو صبح آٹھ بجے جبکہ جلسہ سالانہ کے شروع ہونے میں صرف سوا گھنٹہ باقی تھا اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت حضرت مرزا شریف احمد صاحب کا انتقال ہو گیا۔اناللہ واناالیہ راجعون حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے پونے دس بجے صبح جلسہ گاہ میں تشریف لا کر احباب جماعت کو اس المناک وفات کی اطلاع دی اور جماعت کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا کہ ”ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے پاؤں میں ذرا بھی لغزش نہ آئے اور ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے آگے ہی آگے قدم بڑھاتے چلے جائیں۔“ پڑھ اس کے بعد آپ نے سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی افتتاحی تقریر ھ کر سنائی اور پھر ایک پُر سوز اجتمائی دعا کرائی۔۴۸۸