حیات بشیر — Page 161
161 امیر مقامی ۱۲ جون کو حضرت امیر المؤمنین خلیفتہ اہسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مخله تشریف لے گئے۔حضور نے امیر مقامی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو مقرر فرمایا۔۴۷۲ قرآن مجید احادیث اور کتب حضرت مسیح موعود درس جاری کرنے کی ہدایت کا جولائی 11ء میں آپ نے نگران بورڈ کے اس فیصلہ کا اعلان فرمایا کہ مرکز میں اور بیرونی۔مساجد میں بھی علمی ترقی اور روحانی اور اخلاقی تربیت کی غرض سے جہاں تک ممکن ہو اور مقامی حالات اجازت دیں درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہو جائے۔خصوصاً درس قرآن مجید اور درس کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سلسلہ حتی الوسع ہر احمد یہ مسجد میں جاری کیا جانا چاہیے۔اسی طرح آپ نے اس فیصلہ کا اعلان فرمایا کہ ربوہ کے مقیم لوگوں کے لئے عموماً اور مہمانوں کے لئے خصوصاً مسجد مبارک ربوہ میں عصر کی نماز کے بعد روزانہ (باستثناء جمعہ کے ) قرآن مجید کے ایک رکوع کا با قاعدہ درس ہونا چاہیے۔بے پردگی کے خلاف مہم پ نے یہ فیصلہ بھی فرمایا کہ اگر کوئی احمدی خاتون پردہ نہیں کرتی تو انہیں سمجھانے اور ہوشیار کرنے کے بعد اُن کے خلاف مناسب کاروائی کی جائے اسی طرح اگر کوئی احمدی والد یا خاوند اپنی بچیوں اور بیوی کو پردہ نہیں کراتا تو ایک دو دفعہ ہوشیار کرنے کے بعد اس کے خلاف بھی مناسب کاروائی نظارت امور عامہ کرے۔۷۳ افسران تعلیم کو مشورہ جولائی ۶۱عہ میں ربوہ کے لڑکوں اور لڑکیوں کے سکولوں کا جو میٹرک کا نتیجہ نکلا چونکہ اچھا نہیں تھا۔اس لئے آپ نے بڑے زور سے افسران متعلقہ کو توجہ دلائی کہ ”ہمارے سکول کے افسروں کو غور اور مشورہ کر کے اپنے نتیجوں کو بہتر بنانے کی بہت سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے۔“ ہے۔اگر کوئی نقص دکھائی دے تو متعلقہ صیغہ کو اطلاع دینی چاہیے اسی مہینہ میں آپ نے صدر نگران بورڈ کی حیثیت سے دوستوں کو توجہ دلائی کہ اگر جماعت کے کسی صیغہ میں کوئی نقص نظر آئے یا کوئی امر قابل اصلاح دکھائی وہ