حیات بشیر — Page 160
160 نگران بورڈ کا تقرر مجلس مشاورت 1 ء میں سب کمیٹی نظارت علیا نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ سیدنا حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے ایک ایسا بورڈ مقرر ہو جو صدر انجمن احمدیہ اور تحریک جدید اور وقف جدید کے کاموں کی نگرانی کرے اور جماعتوں سے تجاویز حاصل کرے تاکہ ہر سہ ادارہ جات مذکورہ کا کام بیش از پیش ترقی پذیر ہو۔اس بورڈ کے سات ممبر ہوں یعنی صدر انجمن احمدیہ ، تحریک جدید اور وقف جدید کے صدر صاحبان اور تین ممبر جماعت ہائے احمدیہ کی طرف سے نمائندہ ہوں اور حضور سے عرض کیا جائے کہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کو اس کا صدر مقرر فرمایا جائے اور صدر صاحب موصوف ہی جماعتوں سے تین نمائندے خود منتخب فرمالیں۔اس بورڈ کا یہ بھی فرض ہو کہ وہ صدر انجمن احمدیہ اور مجلس تحریک جدید اور مجلس وقف جدید میں رابطہ قائم رکھے۔“ مجلس مشاورت کی اکثریت نے اس تجویز کے ساتھ اتفاق کیا اور حضرت امیر المؤمنین ایده اللہ تعالیٰ نے بھی اسے منظور فرما لیا جس کے ماتحت حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نگران بورڈ کے صدر مقرر ہو گئے۔19۔نگران بورڈ کا پہلا اجلاس نگران بورڈ کا پہلا اجلاس آپ کی صدارت میں ۲۳ / اپریل ۶۱ء کو تحریک جدید کے کمیٹی رُوم میں منعقد ہوا۔۴۷۰ ذاتی مکان ”البشری“ کی تعمیر مئی 11ء میں آپ نے اعلان فرمایا کہ اس وقت تک میں ربوہ میں صدر انجمن احمدیہ کے ایک مکان میں کرایہ دار کے طور پر رہتا تھا۔لیکن اب میں نے اپنا ذاتی مکان محلہ دارالصدر غربی ربوہ میں بنا لیا ہے جس کا نام میں نے نیک فال کے طور پر قرآن مجید کے الفاظ میں ”البشری رکھا ہے اور میں اس مکان میں ۲۰ / اپریل ۶۱عہ کے دن سے جو حسن اتفاق سے میری پیدائش کا بھی منتقل ہو گیا ہوں۔لیکن مکان کی رہائش کی ابتداء میں نے بعض مہمانوں کو ٹھہرانے سے کی دن ہے ہے۔دوست اس مکان کے بابرکت ہونے کے لئے دُعا فرمائیں۔اے