حیات بشیر

by Other Authors

Page 159 of 568

حیات بشیر — Page 159

159 دو مرکز سلسلہ سے والہانہ محبت سیده ام مظفر احمد صاحبہ کی بیماری کے سلسلہ میں آپ کو رمضان المبارک کے چند ایام لاہور میں بسر کرنے کا اتفاق ہوا۔واپسی پر آپ نے اپنے ایک مضمون میں تحریر فرمایا : میں سفر کا بہت کچا ہوں یا یوں سمجھ لیجئے کہ مرکز کا سخت دلدادہ ہوں۔قادیان کے زمانہ میں میری ساری عمر قادیان میں اور ربوہ کے زمانہ میں ربوہ میں گذری ہے اور بہت کم باہر رہا ہوں اور رمضان کا مہینہ تو میں نے خاص طور پر ہمیشہ مرکز میں گذارا ہے۔والشاذ کا لمعدوم۔لیکن اس سال ایسا اتفاق ہوا کہ ام مظفر احمد کی بیماری کے تعلق میں مجھے اس رمضان کے ابتدائی چند دن لاہور میں گزارنے پڑے اور میں نے یوں محسوس کیا کہ گویا ایک مچھلی کو تالاب سے باہر نکال کر میدان میں پھینک دیا گیا ہے۔آر رمضان المبارک یا اس کا آخری عشرہ ربوہ میں بسر کرنیکی تحریک پ نے اس امر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ مسجد مبارک ربوہ میں اعتکاف بیٹھنے والوں میں خاصی تعداد ان مخلصین کی ہے جو بیرونی مقامات سے آ کر رمضان کا آخری عشرہ گذارنا چاہتے ہیں۔اس امر کی تحریک فرمائی کہ " کیا اچھا ہو کہ ربوہ کے قریبی اضلاع یعنی لاہور ، سرگودھا، لائکپور ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور گجرات وغیرہ سے ہر سال کوئی نہ کوئی دوست ربوہ آکر رمضان کا مهینه یا کم از کم رمضان کا آخری عشرہ گزارا کریں اور رمضان کی برکات کا وہ روح پرور نظارہ دیکھیں جو اس وقت پاکستان میں ربوہ کے سوا کسی اور مقام کو حاصل نہیں۔‘ عامہ پہلی مجلس مشاورت جس کی مکمل کاروائی آپکی صدارت میں ہوئی ۲۴ / مارچ کو سیدنا حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالٰی نے مجلس مشاورت کے افتتاح کے لئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے ہاتھ نمائندگان شوری کے نام ایک پیغام ارسال فرمایا اور حضرت میاں صاحب کو ہی شوری کی کاروائی جاری کرنے کی ہدایت فرمائی۔چنانچہ سب سے حضرت میاں صاحب نے حضور کا افتتاحی پیغام پڑھ کر سنایا اور پھر ایک پُر سوز اجتماعی دعا کرائی جس کے بعد آپ کی صدارت میں ہی شوری کی مکمل کاروائی ہوئی۔۴۶۸