حیات بشیر

by Other Authors

Page 155 of 568

حیات بشیر — Page 155

155 قیمت کے مطابق ہم سے روپے کی رسید لکھا کر ہمارے بھائیوں کے نام پر روپیہ جمع کرا دیا ہے آپ نے اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک مضمون لکھا جس میں بتایا کہ لڑکیوں اور بیویوں کو اُن کے جائز شرعی حق سے محروم کرنا ایک بہت بڑا گناہ بلکہ چھ گناہوں کا مجموعہ ہے اور بھاری ظلم میں داخل ہے۔آپ نے اس مضمون میں نمبر وار اُن چھ گناہوں کا بھی ذکر فرمایا اور آخر میں آپ نے لکھا کہ: میں تمام کو م مخلص احمدی باپوں کو اور مخلص احمدی بھائیوں سے قرآنی الفاظ میں ہی پوچھتا ہوں کہ هل انتم منتهون یعنی کیا اب بھی تم اس ظلم سے باز نہیں آؤ گے۔“۴۵۰۔اپنی اولاد کے متعلق دعا ا راگست کو آپ سیدہ اُم مظفر احمد صاحبہ کا علاج کروانے کی غرض سے لاہور تشریف لے گئے۔آپ نے اپنی جگہ محترم حافظ عبد السلام صاحب وکیل المال تحریک جدید کو ربوہ میں امیر مقامی مقرر فرمایا۔۴۵۱ لاہور سے آپ نے سیدہ اُم مظفر احمد صاحبہ کے لئے دوستوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے اپنی اولاد کے لئے بھی دعا کی درخواست کی اور لکھا کہ ” میری اولاد خدا کے فضل سے والدین کی خدمت گذار اور فرمانبردار ہے اور سلسلہ سے اخلاص رکھتی ہے اللہ تعالیٰ ان کا بھی حافظ و ناصر ہو۔ہماری زندگی میں بھی اور ہمارے بعد بھی اور انہیں ہمیشہ رسول پاک علی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے در کا غلام رکھے۔کیونکہ اے ہمارے آسمانی آقا وہ تیرے ہیں ہماری عمر تا 6 چند ۲۵۲ ن کیلئے آپکی گھبراہٹ کی وجہ ام مظفر احمد کی صحت انہی ایام میں ایک دوست نے آپ کو لکھا کہ آپ ام مظفر احمد کی صحت کے لئے گھبرائیں نہیں۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا۔اس پر آپ نے ایک نوٹ لکھا جس میں بتایا کہ میری گھبراہٹ کن وجوہ کی بناء پر تھی۔ان میں سے ایک وجہ آپ نے یہ لکھی کہ اس وقت ام مظفر احمد وہ آخری بہو ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں اپنے گھر سے رخصت ہو کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر میں داخل ہوئیں۔“ ۴۵۳