حیات بشیر

by Other Authors

Page 154 of 568

حیات بشیر — Page 154

154 قلمی خدمت سے زندگی بھر محروم نہ ہونے دے کیونکہ بظاہر میری یہی حقیر سی خدمت میرا سرمایۂ حیات ہے اور وہ بھی محض خدا کے فضل و توفیق سے ورنہ دوسرے اعمال 66 کے لحاظ سے تو خدائے عفوو غفور کی ستاری ہی ستاری ہے اور بس۔“ ۴۴۶ امیر مقامی ۲۰ جون کو حضرت امیر المؤمنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مخله تشریف لے گئے تو حضور نے اپنے بعد حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو امیر مقامی مقرر فرمایا۔۴۴۷ سیلاب زدگان کی امداد جولائی ۶۰ء میں دریائے چناب میں سیلاب آ جانے کی وجہ سے امیر مقامی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مجلس خدام الاحمدیہ ربوہ کو ضروری ہدایات جاری فرما ئیں جن کی روشی میں سیلاب کی صورت حال کا مقابلہ کرنے اور اس ضمن میں لوگوں کو ہر ممکن امداد بہم پہنچانے کے لئے مقامی خدام نے نہایت اچھا کام کیا۔۴۴۸ غلبہ اسلام کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں اسی ماہ میں روس کے وزیر اعظم مسٹر خروشیف نے اعلان کیا کہ بہت جلد اشترا کی جھنڈا ساری دنیا پر لہرانے لگے گا اور اشتراکیت عالمگیر غلبہ حاصل کر لے گی۔اس اعلان پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی غیرت اسلامی جوش میں آئی اور آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی غلبہ اسلام کے بارہ میں پیشگوئیوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ خواہش کرنے کا ہر شخص کو حق ہے مگر ہم مسٹر خروشیف کو کھلے الفاظ میں بتا دینا اب چاہتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔اسلام کے دائمی غلبہ اور توحید کی سر بلندی کا وقت قریب آ رہا ہے اور دنیا خود دیکھ لے گی کہ مسٹر خروشیف کا بول پورا ہوتا ہے یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق اسلام کی فتح کا ڈنکا بجتا ہے۔“۔ނ لڑکیوں اور بیویوں کو انکے جائز شرعی حق محروم کرنے پر آپ کا شدید اظہار ناراضگی اگست ۲۰ ء میں ایک احمدی خاتون نے آپ کے پاس شکایت کی کہ میرے والد صاحب بہت معقول جائیدا در کھتے ہیں مگر انہوں نے مجھے اور میری بہنوں کو حصہ نہیں دیا بلکہ ہمارے حصہ کی