حیات بشیر — Page 156
156 نیک کاموں کیلئے بھی بار بار یاد دہانی کی ضرورت ہوتی ہے ۳/اکتوبر کو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لاہور سے ربوہ واپس تشریف لے آئے۔۳۵۴ ربوہ آنے پر آپ کو معلوم ہوا کہ چندہ امداد درویشاں میں کافی کمی آگئی ہے۔اس پر آپ نے دوستوں کو اس اہم جماعتی ذمہ داری کی طرف توجہ دلائی اور لکھا کہ چندہ میں کمی آنے پر مجھے اس قرآنی نکتہ کی طرف توجہ پیدا ہوئی ہے کہ خواہ کوئی کام کیسا ہی مبارک اور اہم ہو اس کے لئے بار بار تذکرہ یعنی یاد دہانی کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ احباب جماعت میں غفلت پیدا ہو جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔۲۵۵ اصلاح نفس اور تربیت اولاد کے متعلق نصائح ۲۸ / اکتوبر کو انصار اللہ کا چھٹا سالانہ اجتماع ہوا۔اس اجتماع کا افتتاح حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے فرمایا۔آپ نے اپنے پیغام میں انصار اللہ کو اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اصلاح نفس اور تربیت اولاد کے متعلق بیش قیمت نصائح کیں۔اس کے بعد آپ نے اجتماعی دعا کروائی۔۴۵۶؎ ایام سلف کی یاد اکتوبر ۶۰ء میں ماہنامہ ”الفرقان“ کے ”حافظ روشن علی نمبر“ میں آپ نے حضرت حافظ صاحب کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے تحریر فرمایا : اس عاجز کو جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا آخری زمانہ اور حضرت ، خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی خلافت کا زمانہ اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کا ابتدائی زمانہ جب کہ حضور اپنی صحت اور اپنی تبلیغی اور تربیتی گرمجوشی کے جو بن میں تھے اور ہم لوگوں کی طاقتیں بھی جوان اور خون گرم تھا یاد آتا ہے تو کیا بتاؤں کہ دل پر کیا گذرتی ہے۔بس یوں سمجھئے کہ دل میں اک درد اُٹھا آنکھوں میں آنسو بھر آئے بیٹھے بیٹھے مجھے کیا جائیے کیا یاد آیا ۳۵۷ نئی کتابوں کے متعلق ایک ضروری ہدایت دسمبر ۶ء میں آپ نے حیات بقاپوری حصہ پنجم کے بارہ میں ایک ضروری توضیح کرتے ہوئے تحریر فرمایا کہ