حیات بشیر — Page 153
153 پریشانی کے وقت میں کسی نیک اور صالح بندے یا بندی کے پاس کچھ وقت کے لئے بیٹھ جایا کریں لیکن بہر حال مایوس ہر گز نہ ہوں۔“ آخر میں آپ نے لکھا کہ دل کے اطمینان کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ الابذکر الله تطمئن القلوب یعنی اے مومنو ہوشیار ہو کر سن لو کہ دل کے اطمینان پانے کا نسخہ صرف خدائے عرش کی یاد ہے۔“ ۴۴۲ دفتر حفاظت مرکز کے نام کی تبدیلی اپریل ۶۰ء میں ہی حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی منظوری سے دفتر حفاظت مرکز کا نام تبدیل کر کے دفتر خدمت درویشاں رکھا گیا۔۴۲۴۳ حج بدل کیلئے چوہدری شبیر احمد صاحب کا انتخاب مئی ۶۰ء میں آپ نے اعلان فرمایا کہ چوہدری شبیر احمد صاحب بی اے واقف زندگی کو أم مظفر احمد اپنے خرچ پر حج بدل کے لئے بھیجوا رہی ہیں۔دوست دعا کریں کہ انہیں حج کا موقعہ میسر آ جائے اور اُم مظفر احمد کی یہ دیرینہ خواہش پوری ہو۔۴۳۴ ، بچنے کی نصیحت خلاف سنت رسوم سے اسی ماہ میں آپ نے جماعت کے مقامی امراء اور ضلعوار امراء کو توجہ دلائی کہ وہ اپنے اپنے حلقہ میں اس بات کی کڑی نگرانی رکھیں کہ کوئی احمدی مرد یا احمدی عورت خلاف سنت رسوم میں پڑ کر احمدیت کے منور چہرہ کو داغدار کرنے کا راستہ نہ اختیار کرے۔خصوصیت سے آپ نے فاتحہ خوانی اور قل اور جہلم اور ختم قرآن کی رسوم پر روشنی ڈالی۔2000 ایک قابل تحقیق مسئلہ ۴۴۵ جون ۶ء میں آپ نے علالت کے باوجود اس مسئلہ کے متعلق علماء سلسلہ کو غور کرنے کی ہدایت فرمائی کہ عید مکہ مکرمہ کی رؤیت کی بناء پر منائی جائے یا اپنے علاقہ کی رؤیت کے مطابق اور اپنے مضمون کے آخر میں لکھا کہ میں نے یہ چند سطور علالت کی حالت میں بڑی مشکل سے لکھی ہیں کیونکہ چند دن سے ہیٹ سٹروک اور بعض دوسرے عوارض کی وجہ سے کمزوری بڑھ گئی ہے اور تحریر کے وقت ہاتھ کانپتا ہے۔دوست دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اسلام اور احمدیت کی