حیات بشیر

by Other Authors

Page 129 of 568

حیات بشیر — Page 129

129 میں یورپ کے سفر پر روانہ ہوئے۔حضور نے اپنی غیر حاضری میں قائمقام امیر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو مقرر فرمایا اور اعلان فرمایا کہ صدر انجمن احمد یہ ربوہ تحریک جدید اور صدر انجمن احمد یہ قادیان کے فیصلہ جات اپنے اپنے دائرہ میں گو آخری ہوں گے مگر ان کی نگرانی کا حق میاں بشیر احمد صاحب کو حاصل ہوگا۔۳۴۱ ۳۴۲ ۲۵ / مارچ کو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کچھ عرصہ کیلئے لاہور تشریف لے گئے تو آپ نے اپنی واپسی تک کیلئے مکرم مولانا جلال الدین صاحب شمس کو قائمقام امیر مقامی مقرر فرمایا۔۲ تقوی اللہ کی نصیحت ۳۰ مارچ کو مجلس خدام الاحمدیہ ربوہ کے زیر اہتمام مسجد مبارک میں ایک تربیتی اجلاس / منعقد ہوا جس میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا بھی ایک پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔آپ نے اس پیغام میں نوجوانوں کو تقویٰ کی طرف توجہ دلائی جس کا خلاصہ آپ نے ان الفاظ میں بیان فرمایا کہ انسان اپنے ہر قول اور ہر فعل اور ہر حرکت اور ہر سکون میں خدا کی رضا کی تلاش اور اس کی ناراضگی سے بچنے کی کوشش کو اپنا مقصود و مدعا بنالے اور ہر بات کہتے ہوئے اور ہر کام کرتے ہوئے بلکہ ہر کام سے رُکتے ہوئے بھی یہ سوچ لیا کرے کہ کیا اس میں کوئی پہلو خدا کی ناراضگی کا تو نہیں ہے۔“ ۳۴۳ آئمہ مساجد کا احترام ۱/۴اپریل کو آپ نے جنرل پریذیڈنٹ صاحب ربوہ اور آئمہ مساجد کو اس نقص کی طرف توجہ دلائی کہ جو نہی نماز کا مقررہ وقت آتا ہے اور گھڑی کی سوئی مثلاً پونے ایک بجے یا چار بجے پر پہنچتی ہے تو مقررہ امام کا انتظار کرنے کے بغیر بلا توقف کسی اور حاضر الوقت بزرگ کو پیش امام بنا کر نماز شروع کر دی جاتی ہے۔یہ بات مقررہ امام کے اکرام کو کم کرنے والی اور اس کے احترام کے خلاف ہے کہ چند منٹ کے لئے بھی اس کا انتظار نہ کیا جائے۔ہاں اگر زیادہ دیر ہو جائے تو پھر بیشک نماز کرا دینے میں کوئی حرج نہیں۔خلاصة الاسلام ۳۴۴ ۹ / اپریل ۵۵ ء کو آپ نے اعلان فرمایا کہ ” خلاصتہ الاسلام“ کے نام سے میں ایک مختصر مگر جامع رسالہ لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں جس میں اختصار کے ساتھ اسلام کا تاریخی پس منظر اور اس کی تعلیم کا نچوڑ آ جائے گا اور ان پہلوؤں کو خصوصیت سے نمایاں کیا جائے گا جن پر مغربی محققین