حیات بشیر — Page 128
جماعت احمد یہ لاہور کو د پیغام 128 ۶ اکتوبر ۵۴ ء کو لاہور میں علاج کی غرض سے ساڑھے تین ماہ قیام فرمانے کے بعد حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ربوہ واپس تشریف لے آئے۔روانگی سے قبل آپ نے جماعت احمد یہ لاہور کو پیغام دیا کہ میں لاہور سے ربوہ جاتے ہوئے احباب لاہور کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے ساڑھے تین ماہ کے قیام لاہور میں نہ صرف میری صحت کے لئے دردِ دل سے دعائیں کیں بلکہ عیادت اور اخلاص اور محبت کے حق کا بھی کامل نمونہ دکھایا جزاكم الله خيراً۔احباب دعا جاری رکھیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے جلد پوری شفا دیکر خدمت دین کی توفیق دے اور ہم سب کو حسنات دارین سے نوازے اور حافظ و ناصر ہو۔“ ۳۳۸۔الفضل“ کی ربوہ سے اشاعت ۳۱ دسمبر ۶۵۴ہ سے سلسلہ احمدیہ کا مؤقر جریدہ الفضل“ لاہور کی بجائے مرکز سلسلہ ربوہ سے نکلنا شروع ہوا۔آپ نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعا فرمائی کہ مرکز سلسلہ کا یہ پودا جو گویا اب اپنے بلوغ کو پہنچ رہا ہے بیش از پیش سرعت کے ساتھ بڑھے اور پھیلے اور پھولے اور اس کے پھلوں سے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفیض ہوں۔۳۳۹ فہرست مضامین سيرة خاتم النبيين حصّہ سوم فروری ۵۵ء میں آپ نے اعلان فرمایا کہ میں نے کچھ عرصہ سے سیرت خاتم النبیین کی تیسری جلد کے بقیہ حصہ کے مضامین کی فہرست تیار کر کے مرتب کر رکھی تھی جسے میں الفضل میں اشاعت کے لئے بھجوا رہا ہوں۔اس سے میری تین اغراض ہیں۔اول یہ کہ مجھے اس کتاب کی تکمیل کی یاد دہانی ہوتی رہے۔دوم اگر خدا نخواستہ میں اسے اپنی زندگی میں مکمل نہ کر سکوں تو خدا کا کوئی بندہ اسے انہی لائنوں پر مکمل کر دے اور میں بھی اس کے ثواب میں حصہ دار بن جاؤں۔سوم اگر کسی دوست کے خیال میں اس فہرست کی تکمیل کے متعلق کوئی مفید تجویز آئے تو وہ مجھے مطلع فرمائیں۔یہ فہرست اوائل بنھ کے واقعات سے رسول کریم میہ کے یوم وفات تک ہے۔۳۴۰۔سفر یورپ پر آپکا قائمقام امیر مقرر کیا جانا ۲۳ / مارچ کو حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز اپنی بیماری کے علاج کے سلسلہ