حیاتِ بقاپوری — Page 171
حیات بقا پوری بقا پوری کے چھپنے سے)۔شمال کی طرف سے آواز آئی: نمینوں ظاہر ہون دینا ئیں یانہ۔پھر آنکھ کھل گئی۔171 ۴۹ ۱۹۲۸ء میں جبکہ میں نے اپنے خرچ پر دو ماہ کے لیے چک نمبر ۹۹ شمالی میں رہ کر جماعت کی تعلیم و تربیت کا کام کیا تو ے مئی ۱۹۲۸ء کو مجھے الہام ہوا: تیری عمر سات سال زیادہ کی گئی اس سے معلوم ہوتا ہے کہ میری عمر اسی سال سے زیادہ ہوگی۔(چنانچہ مولوی صاحب نے ۹۰ سال سے زائد عمر پائی۔مرتب) ۵۰ محمد اسحاق کی جہاں پہلے منگنی ہوئی تھی ان لوگوں کے ایک رشتہ دار نے کسی تدبیر سے فارم نکاح مجھ سے منگوا کر پھاڑ ڈالا۔جس وقت میں پہلے ان کے گھر نکاح کا معاملہ طے کرنے گیا تھا تو مجھے الہام ہوا تھا: فاذهب ( که تو بے شک ان کے گھر جا) لڑکی والوں کی اس حرکت پر مجھے بہت افسوس ہوا۔چنانچہ میں نے ۲۰ مارچ ۱۹۳۹ ء کو دیکھا کہ وہ رشتہ دار عورت ننگے سر میدان میں بیٹھی ہے۔اس کے بعد ان پر تکلیف کے دن آئے۔اور عزیز کا رشتہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نہایت موزوں و مبارک جگہ ہو گیا ( یعنی مولوی شیر علی صاحب کی نواسی رقیہ بیگم سے۔مرتب) اور اللہ تعالیٰ نے اس کو تین لڑکے بھی عطا فرمائے۔الحمد لله، اللهم زد فزد ۵۱۔محمد اسحاق کا رشتہ جہاں پہلے ہوا تھا اس جگہ کے لیے میری اہلیہ کو زیادہ رغبت تھی اور ان کی کوشش تھی کہ وہاں پر ہی ہو جائے تو بہتر ہے کیونکہ وہ دور نزدیک سے ہمارے رشتہ دار بھی تھے۔چنانچہ اس کے متعلق دعا کی گئی تو ۳۰۔مارچ ۱۹۴۹ء کو آواز آئی جس سے صاف معلوم ہوا کہ رشتہ سخت ناموزوں ہے اور ایسا نظارہ بھی دیکھا جو بہت کر یہہ تھا۔چنانچہ وہ رشتہ نہ ہوا۔۵۲۔جب میں نے اپنی دوسری آنکھ کا اپریشن کرایا تو ڈاکٹر کی غلطی سے اس میں زخم ہو گیا۔جب میں ہسپتال سے گھر آیا تو محمد الحق نے دیکھا کہ آنکھ اپنی جگہ پر قائم نہیں۔وہ مجھے ایک ڈاکٹر کے پاس لے گیا جس نے دیکھ کر ایک