حیاتِ بقاپوری — Page 163
حیات بقاپوری 163 -۲۶۔عزیز محمد اسمعیل کے منشی فاضل کے امتحان میں کامیابی اور اس کی ترقی کے لیے دعا کی گئی۔۲۱۔جولائی ۱۹۴۲ء کو خواب میں دیکھا کہ عزیز موصوف کا لفافہ آیا ہے اور اس میں ایک اور لمبا سالفافہ معلوم ہوتا ہے کہ سرکاری طور پر اسے مالی اعزاز بھی دیا گیا ہے۔اس کی اطلاع عزیز کو دی گئی کہ وہ امتحان میں کامیاب ہوگا اور عنقریب اس کی تنخواہ میں بھی ترقی ہوگی۔چنانچہ ۲۵۔جولائی ۱۹۴۲ء کو امتحان میں کامیاب ہوا اور یکم اگست ۱۹۴۲ء کو بیس روپے تنخواہ میں ترقی ہوئی۔الحمد للہ ۲۷۔عزیز موصوف نے مجھے لکھا کہ میری اولاد کے لیے دعا کریں۔چنانچہ متواتر دعا کی گئی۔11۔فروری ۱۹۴۳ء کو دیکھا کہ ۱۳ یا ۲۲ فروری کو محمد اسمعیل کے گھر میرا پوتا ہونے والا ہے۔یہ نظارہ میں نے دیکھا تو اس کے بعد میں نے تاریخ اور مہینہ گیارہ ہندسوں میں لکھا ہوا دیکھا۔نیز دیکھا کہ باورچی خانہ میں آٹا گوندھ کر رکھا ہے اور روٹیاں پکانے لگے ہیں۔ان نظاروں سے خاکسار نے یہی نتیجہ نکالا کہ انشاء اللہ تعالیٰ فروری ۱۹۳۳ء کو امیدواری ہو کر ذیقعد کے مہینہ میں لڑکا پیدا ہوگا۔سوالحمد للہ تعالی کہ ۲۸۔اکتوبر ۱۹۴۳ء کو ماہ ذیقعد میں لڑکا پیدا ہوا۔جو اسلامی ہجری مہینوں میں سے گیارھواں ہے۔جس کا نام حضرت اقدس نے محمد یوسف رکھا۔۲۸ - ۲۱ اپریل ۱۹۳۴ء کو دیکھا کہ گوجرانوالہ کی کچہری میں گیا ہوں۔کچہری لگی ہوئی ہے۔خواجہ کمال الدین صاحب بھی حکام میں سے ہیں۔میرے بھی دو مقدمے ہیں جن کے سلسلہ میں کچہری گیا ہوں۔اور وہاں پر کام شائستگی اور خوش اسلوبی سے ہو رہا ہے۔مدعی علیہ اور مدعیان اور حکام کے درمیان صلح و ہمدردی کے آثار ہیں۔مبائع اور غیر مبائع کا کوئی اختلاف نہیں۔مقدموں کے انفصال کا یہ طریق ہے کہ ایک ثالث کے سامنے دونوں فریق خوشی خوشی آتے ہیں۔میں خواب میں سمجھتا ہوں کہ یہ نظام ایک سو چھیاسٹھ سال یا ایک سو چھہتر سال بعد ہو گا جبکہ احمدی جماعت کمال کو پہنچے گی۔-۲۹ ۱۳۔دسمبر ۱۹۵۳ء کو دیکھا بہت سا مجمع ہے اس میں حضرت شعیب علیہ السلام بصورت وجیہ شکل ریش