حیاتِ بقاپوری — Page 161
حیات بقاپوری 161 عزیزم دوم نمبر پر پاس ہوا۔۲۲ ۲۱ - رمضان شریف ۱۳۵۸ھ مطابق ۴ نومبر ۱۹۳۹ء دیکھا کہ مولوی فضل الہی صاحب مجھے کچھ لوگوں میں نماز پڑھتے دیکھ کر مصافحہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس دفعہ آپ نے روزے نہیں رکھے۔میں کہتا ہوں اس کی حقیقت علیحدگی میں بتاؤں گا۔حالانکہ کل بھی میرا روزہ تھا۔میں چاہتا ہوں کہ میرا روزہ رکھنا، عبادت کرنا مخفی رہے۔اس لیے میں علیحدگی میں ذکر کرنا چاہتا ہوں۔نیز دیکھا کہ میرالڑ کا مبارک احمد جو اس وقت آپ سے بیمار تھا تندرست کھیل رہا ہے۔صبح عزیز مبارک احمد کا تپ اُتر گیا اور کھیلنے لگ گیا۔اور میں نے اس خواب کی تعبیر یہ مجھی کہ رمضان المبارک میں مجھے زیادہ عبادت کرنی چاہیے اور انشاء اللہ للہ کا فضل ہوگا اور میری دعائیں قبول ہوں گی۔اس کے نتیجہ میں میں نے ۲۳۔۲۵۔۲۷ رمضان کی تمام راتیں عبادت میں گزاریں۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔آمین۔اور ساری رات گیارہ رکعات نماز تہجد پڑھنے میں گزار دی۔۲۳ ۱۶ جنوری ۱۹۴۰ ء میں نے اپنے بیٹے محمد اسحاق اور محمد اسمعیل کی اعلیٰ نمبروں پر امتحان میں کامیاب ہونے کے لیے دعا کی۔بعد نماز فجر عزیز ان کی والدہ نے خواب سنائی کہ کسی نے بیٹھک میں آکر کہا۔مولوی صاحب آپ کو مبارک ہو۔میں نے کہا کس بات کی مبارک؟ وہ کہتا ہے کہ آپ کے دونوں صاحبزادے کامیاب ہو گئے۔سوالحمد للہ وہ دونوں ہی بعد میں کامیاب ہو گئے۔-۲۴ عزیز محمد الحق جب ڈاکٹری کے امتحان میں دوسرے سال میں فیل ہوا تو اس سے پہلے اُسے نو ماہی امتحان میں ساری کلاس میں فرسٹ آنے کے باعث خیال پیدا ہوا کہ ڈاکٹر متحن نے کسی سازش کے ماتحت مجھے فیل کیا ہے اور آئندہ بھی فیل کرتا رہے گا۔اس لئے وہ تعلیم جاری رکھنے سے دل برداشتہ ہو گیا۔بہت سمجھایا کہ دو سال پہلے کی محنت بھی ضائع ہو جائے گی لیکن وہ نہ مانا۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اسے کسی وقت میرے پاس بھجوائیں میں بھی اسے سمجھاؤں گا محمد الحق نے کہا مبارکہ بیگم کی خواب بچی ہوتی ہے وہ دعا کر کے بتلائے کہ کیا کرنا چاہیے۔چنانچہ 1 نومبر ۱۹۴۰ء کو جب مبارکہ بیگم نے دعا کی تو اس کے بعد اس نے بیان کیا کہ کوئی