حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 160 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 160

حیات بقا پوری 160 گا اور پھر آنے کی ضرورت نہ رہے گی۔چنانچہ شیخ صاحب کو اطلاع دی گئی۔الحمد للہ ۲۳ اگست ۱۹۳۹ء کو شیخ صاحب باعزت بری ہو گئے اور انکی ملازمت بھی بحال ہوگئی۔۱۸۔میں نے اپنے دونوں بیٹوں چوہدری محمد اسمعیل اور ڈاکٹرمحمد الحق کے لیے ۱۹۳۹ء کے امتحان میں کامیابی کی دعا کی۔۴۔مئی ۱۹۳۹ء بوقت سحری دیکھا مجھے فضل احمد بلاتا ہے میں سمجھتا ہوں چونکہ مجھے فضل احمد بلاتا ہے اس لیے میری ضرورتیں عمدہ طریق سے پوری ہو جائیں گی۔الحمد للہ تعالیٰ کہ دونوں کامیاب ہو گئے جن کی اطلاع ان کو قبل از وقت دی گئی تھی۔۱۹۔۲۵۔جنوری ۱۹۳۲ء مجھے خواہرم محترمہ والدہ ماجدہ چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ نے چوہدری صاحب کی اولاد کے لیے دعا کرنے کے لیے کہا۔چنانچہ میں نے تین چار روز متواتر دعا کی تو مجھے الہام ہوا: میرا دروازہ اچھی طرح کھٹکھٹایا نہیں گیا صبح مکرم چوہدری صاحب کی والدہ ماجدہ کو خوشخبری سنائی گئی اور تصریح بھی کر دی۔کہ انشاء اللہ تعالیٰ اولاد ہوگی اور ایسا ہی چوہدری صاحب کو بھی سنایا گیا۔اور جب ۱۹۳۶ء میں معلوم ہوا کہ آپ کی اہلیہ دوم کو حمل ہے تو ایک رات مجھے معلوم ہوا کہ اس حمل سے لڑکی ہو گی۔چنانچہ اس کی اطلاع بھی چند ماہ قبل از ولادت آخر ماہ نومبر ۱۹۳۶ء میں چوہدری صاحب کو کر دی اور جنوری ۱۹۳۷ء میں عزیزہ امتہ الحی سلمہا کی پیدائش ہوئی۔الحمد للہ ۲۰ - ۱۷۔فروری ۱۹۳۹ شیخ نیاز محمد صاحب کی رہائی کے لیے دعا کی تو زبان پر جاری ہوا: وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ چنانچہ ان کو اطلاع دی گئی۔الحمد اللہ کہ ۲۳۔اگست ۱۹۳۹ء کو رہائی ہوگئی۔۲۱ ۹ مئی ۱۹۳۹ ء بوقت سحری عزیز محمد الحق کے اعلیٰ نمبروں پر پاس ہونے کے لیے دعا کی گئی تو معلوم ہوا کہ عزیز دوسرے نمبر پر امتحان میں پاس ہوگا۔چنانچہ ۴۔جون 19ء کو دو سال ایک ماہ پانچ دن بعد یہ رویا پوری ہوئی اور