حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 152 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 152

حیات بقاپوری 152 حمل اسقاط کروادیا جائے ( کیونکہ وہ ان دنوں حمل سے تھی) اور صبح بٹالہ سے لیڈی ڈاکٹر منگوالی جائے۔میں نے سن کر کہا کہ مجھے استخارہ کر لینے دو۔چنانچہ رات دعا کرنے سے الہام ہوا: فَجَعَلْنَهُ فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ صبح اُٹھ کر میں نے اپریشن کرانے سے انکار کر دیا کہ انشاء اللہ میری بیوی بھی بیچ رہے گی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بچہ بھی ضائع نہ ہوگا۔کیونکہ الہام الہی میں اس حمل کے متعلق فَجَعَلْنَهُ فِي قَرَارٍ مَّكِينِ کا ارشاد ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میری بیوی بھی صحت یاب ہوگئی اور میرا لڑکا ( مبارک احمد ) بھی صحیح سالم پیدا ہوگیا۔اس مرض تپ محرقہ سے رہائی حاصل کرنے میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خاص دعا ئیں اور مشفقانہ توجہ بھی ہمارے شامل حال تھیں۔جس کی مختصر کیفیت یہ ہے کہ جن دنوں میری بیوی بیمار تھی۔اُن دنوں قاضی ڈاکٹر محبوب عالم صاحب امرتسری مرحوم ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کی جگہ کام کرتے تھے۔انہوں نے سندھ میں مجھے میری اہلیہ کی بیماری کے متعلق تار دیا جس پر چھٹے دن میں قادیان پہنچ گیا اور آتے ہی حضور کی خدمت میں دعا کے لیے تار دی کہ کیس خطر ناک ہے اہلیہ حمل سے ہے اور بیماری ٹائیفائڈ کی ہے۔دفتر پرائیویٹ سیکرٹری سے جواب آیا کہ حضور نے فرمایا۔میں نے آپ کو کہا بھی تھا کہ آپ کے مکان میں تپ محرقہ کے جراثیم ہیں، آپ نے توجہ نہ کی۔میں نے گھبرا کر ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کو خط لکھا کہ حضرت اقدس اس وقت میری کوتاہیوں کے ازالہ کا خیال نہ کریں بلکہ اہلیہ کی صحت کے لیے دعا فرمائیں۔ڈاکٹر صاحب نے میرا خط حضور کی خدمت میں پیش کر دیا تو حضور نے فرمایا کہ مولوی صاحب بہت گھبرائے ہوئے ہیں، آپ سب دوست ( جو آپ کے رفیق سفر تھے ) وضو کریں اور ان کی بیوی کے لیے دعا کریں۔چنانچہ آپ نے تمام دوستوں کے ساتھ دعا کی اور فرمایا کہ لکھ دیا جائے کہ میں نے ان کی بیوی کے لیے دعا کی ہے اور وہ بچ جائیں گی انشاء اللہ۔دوسرا خط حضرت مولوی شیر علی صاحب کو لکھوایا کہ وہ روزانہ مولوی صاحب کے گھر جاکر ان کی اہلیہ کے بخار کے درجہ حرارت وغیرہ کے حالات دیکھ کر لکھا کریں۔چنانچہ شفایابی تک اس پر عمل ہوتا رہا۔میری اہلیہ پر بیماری کے ایام میں ایسا وقت بھی آیا کہ میں بظاہر اس کے بچنے کی کوئی امید نہ رکھتا تھا۔میں نے ڈاکٹر محبوب عالم صاحب کو کہا کہ میری بیوی کے بیچنے کی بظاہر کوئی امید نہیں۔اس لیے جب آپ دیکھیں کہ اب