حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 30 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 30

حیات احمد جلد پنجم حصہ دوم قبل از دیوار میری آمد و رفت اور وجوہات عداوت قبل از دیوار میرے باہر جانے کا راستہ اسی طرف سے تھا جہاں دیوار ہے میں زنانخانہ سے عموما نہیں گزرتا ہوں کیونکہ وہاں مہمان عورتیں موجود ہوتی ہیں اس لحاظ سے کہ ممکن ہے کہ عورتیں کسی حال میں ہوں ہمیشہ اوپر سے ہی آتا ہوں۔مدعا علیہم کو میرے ساتھ قریباً انہیں ہیں سال سے عداوت ہے عداوت کی ایک وجہ یہ ہے کہ میرزا امام الدین کی ہمشیرہ مرزا اعظم بیگ کے لڑکے مرزا اکبر بیگ سے بیاہی گئی تھی اور میرزا اعظم بیگ قادیان کی اراضی کا خریدار ہوا تھا اس لئے ان لوگوں کے حصے خریدے جو بیدخل تھے۔ایک وجہ عدوت کی یہ بھی ہے جو بڑی وجہ ہے کہ مرزا امام الدین خدا اور رسول کے خلاف کتابیں لکھتا ہے۔چنانچہ وید حق۔قصہ ہر دو کا فر۔جس میں مجھ کو اور محمد حسین بٹالوی دونوں کو کا فرقرار دیا ہے اور گل شگفت و غیرہ کتا ہیں اس نے لکھی ہیں۔میں نے جو کتاب براہین احمدیہ کھی ہے اس میں چھوٹی مسجد کا ذکر ہے اس لئے حاشیہ در حاشیہ نمبرہ میں اسی مسجد کا ذکر ہے یہ ۱۸۸ء میں لکھی تھی۔مہدی حسن تحصیلدار سے ملاقات مولوی مهدی حسن صاحب تحصیلدار اور مفتی سرسید احمد خان صاحب بِالْقَابِہ کے لٹریچر سے واقف اور فدائی تھے انہوں نے ڈاکٹر فیض قادر صاحب کے ذریعہ تبادلہ خیالات کی خواہش کی باوجود علالت آپ نے اجازت دے دی یہ مکالمہ تبلیغ حق بھی کئی صفحات پر الحکم کے پھیلا ہوا ہے۔میں اس کا صرف تمہیدی بیان یہاں درج کرتا ہوں۔تبلیغ حق اور اتمام حجت یہ امر ہمارے ناظرین سے مخفی نہیں ہے کہ تبلیغ حق کے لئے حضرت اقدس أَيَّدَهُ اللَّهِ بِنَصْرِهِ کی روح میں کس قدر تڑپ ہے کہ باوجود یکہ حضرت اقدس گورداسپور کے اس سفر کی کوفت اور تکان اور اسہال اور پیچش کی سے وجہ بہت نحیف اور کمزور ہو رہے تھے پھر مہدی حسن صاحب تحصیلدار