حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 29
حیات احمد ۲۹ جلد پنجم حصہ دوم اب غور طلب امر یہ ہے کہ وہ کیا بات ہے جس نے اس قدر جان نثاری اور عشق آپ کے مریدوں میں پیدا کر دیا ہے جو یسوع صاحب کو نصیب نہ ہوا۔وہ ہے جناب مسیح موعود کی قوت قدسی اور انفاس طیبہ کا اثر ہم نے یسوع ناصری کے شاگردوں اور مسیح موعود کے خدام کا ایک ہی واقعہ پیش کر دیا ہے اب ناظرین خود اندازہ لگا لیں گے کہ کون زیادہ کامیاب ہوا ہم کو حیرت اور تعجب ہوا کرتا ہے کہ جب ہم پادریوں کو یسوع صاحب اور رسول اللہ ﷺ کا مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا کرتے ہیں۔یسوع صاحب تو مقابلہ میں مسیح موعود کے برابر نہیں اتر سکے۔چنانچہ یہ بین ثبوت ہے جو ہم نے پیش کیا ہے۔شہادت کے بعض اقتباسات آپ کا بیان طویل ہے عدالت میں جم غفیر تھا جن میں بعض عدالتوں کے مجسٹریٹ اور وکیل موجود تھے۔کمرہ میں کافی سے زیادہ ہجوم تھا میں صرف بعض اقتباسات یہاں درج کروں گا۔ذاتی تکلیف اس دیوار کے بننے سے مجھے بڑی ذاتی تکلیف ہوئی ہے ذاتی تکلیف سے یہ مراد ہے کہ مالی تکلیف ہوئی ہے کہ کنواں بنانا پڑا اور چھاپے خانہ کا بہت بڑا حرج ہوا۔مسافر اور میرے ملاقاتی جو بڑے معزز اور شریف آدمی ہوتے ہیں وہ ملاقات کے لئے ترستے رہتے ہیں میں اوپر ہوتا ہوں اور وہ نیچے۔میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا کہ مجھے اس سے کس قدر درد پہنچتا ہے آٹھ ماہ ہوئے ایک شریف غریب مجھ سے ملنے آیا اس کو چوٹیں لگیں کیونکہ راستہ چکر دار ہے وہ بہت خراب ہے اور پتھریلا ہے برسات میں خصوصاً چلنے کے قابل نہیں ہوتا۔دیوار متنازعہ کے درمیان کوئی فرش نہیں لگایا گیا بازار میں پکا فرش ہے ہماری گلیوں میں پکا فرش نہیں ہے مجھے خبر نہیں ہے کہ اور گلیوں میں ہے یا نہیں؟