حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 304 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 304

حیات احمد ۳۰۴ جلد پنجم حصہ دوم قادیان میں عام چرچا ہوا۔خاکسار عرفانی نے ان خطوط کو اپنے اخبار الحکم مورخہ ۷ارستمبر۱۹۰۲ء میں ایک نوٹ لکھ کر شائع کر دیا جو حسب ذیل ہے۔پیر گولڑی کی عہد شکنی ، پردہ دری اور چوری اور حضرت مسیح موعود کا عظیم الشان معجزہ ہمہ کا رش زخود کامی به بدنامی کشید آخر نہاں کے ماند آں رازے کز و سازند محفل ہا الحکم کی بعض گزشتہ اشاعتوں میں پیر گولڑی کے متعلق ایک مضمون کی اشاعت کا وعدہ کیا گیا تھا جو حضرت مولانا مولوی عبد الکریم صاحب سَلَّمَهُ رَبُّه کی ناسازی طبیعت کی وجہ سے پورا نہ ہوسکا اور اب صحت کے بعد آپ کو بعض ایسے اہم امور در پیش ہیں کہ ابھی ایک عرصہ تک ان سے فرصت ملتی نظر نہیں آتی یعنی خلافت راشدہ کے تیسرے ایڈیشن کی طبع کے باعث اس کی کسی قدر ترمیم اور ایزادی اس لئے ہم نے مناسب سمجھا کہ ناظرین الحکم کو زیادہ عرصہ تک انتظار میں نہ رکھا جاوے اور اصل واقعات کو تازہ بتازہ پیش کردیا جاوے۔پیر گولڑی نے حال میں جو کتاب ”سیف چشتیائی“ شائع کی ہے۔اس میں اس نادان نقاب پوش فقیر نے اپنے معاہدہ کے خلاف کیا ہے جو لاہور کی شاہی مسجد کے جلسہ میں ( جس کو علماء اسلام کا جلسہ کہا جاتا ہے ) اقرار کیا تھا اور سب نے متفق ہو کر اقرار کیا تھا کہ آئندہ وہ حضرت حجتہ اللہ مسیح موعود کے مقابلہ میں نہ آئیں گے۔اور آپ کی تحریروں پر کوئی نوٹس نہ لیں گے مگر جب حضرت اقدس کی طرف سے اعجاز المسیح پیر گولڑی کی علمی اور عملی قابلیت کے امتحان کی غرض سے شائع ہوئی اور فاضل امروہی کی کتاب شمس بازغہ نے گولڑی اور اس کے منہ زور غازی رفیق کی علمی پردہ دری کر دی تو یہ لوگ نعل در آتش ہو گئے اور اپنے وعدوں کا جو خدا کے گھر میں علماء کے ایک گروہ میں کیا گیا تھا کچھ پاس نہ کر کے اس فکر میں ہوئے کہ کسی طرح سے ان کتابوں کا جواب لکھا جاوے۔