حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 286
حیات احمد ۲۸۶ جلد پنجم حصہ دوم اور دل میں ڈالا گیا کہ یہ طاعون کا کیڑا ہے اور خدا تعالیٰ نے اس کا نام دَابَّةُ الْأَرْضِ رکھا کیوں کہ زمین کے کیڑوں میں سے ہی یہ بیماری پیدا ہوتی ہے اسی لئے پہلے چوہوں پر اس کا اثر ہوتا ہے اور مختلف صورتوں میں ظاہر ہوتی ہے اور جیسا کہ انسان کو ایسا ہی ہر ایک جانور کو یہ بیماری ہوسکتی ہے اس لئے کشفی عالم میں اس کی مختلف شکلیں نظر آئیں۔“ نزول مسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۱۵ تا ۴۱۷) "☆ نزول المسیح جو آج کل لکھ رہے ہیں اور پیر گولڑی کی کتاب سیف چشتیائی بھی زیر نظر ہے۔اس پر کسی قدر توجہ کرنے سے یہ الہام ہوا۔إِنِّي أَنَا رَبُّكَ الْقَدِيرُ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِی۔میں ہی ہوں تیرا رب کامل قدرت والا۔میری باتوں کو کوئی ٹلا نہیں سکتا۔الحکم جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخه ۱ را گست ۱۹۰۲ صفہیم۔تذکره صفحه ۳۵۳ مطبوعه ۲۰۰۴ء) ایک دفعہ الہام ہوا تھا کہ لاہور میں ہمارے پاک محبت ہیں ، وسوسہ پڑ گیا ہے، پر مٹی نظیف ہے۔وسوسہ نہیں رہے گا مٹی رہے گی۔“ ( الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۲ء صفحه ۱۲۔تذکره صفحه ۳۲۸ مطبوعه ۲۰۰۴ء) اگر ہمارے لئے ایک آسمانی روک نہ ہوتی تو سب سے پہلے رعایا میں سے ہم ٹیکا کراتے اور آسمانی روک یہ ہے کہ خدا نے چاہا ہے کہ اس زمانہ میں انسانوں کے لئے ایک آسمانی رحمت کا نشان دکھاوے سو اس نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ تو اور جو شخص تیرے گھر کی چار دیوار کے اندر ہو گا اور وہ جو کامل پیروی اور اطاعت اور سچے تقویٰ سے تجھ میں محو جائے گاوہ سب طاعون سے بچائے جائیں گے اور ان آخری دنوں میں خدا کا یہ نشان ہوگا تا وہ قوموں میں فرق کر کے دکھلاوے لیکن وہ جو کامل طور پر پیروی نہیں کرتا وہ تجھ میں سے نہیں ہے اس کے لئے مت دلگیر ہو یہ حکم الہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں اپنے نفس کے لئے اور ان سب کے لئے جو ہمارے گھر کی چار دیوار میں رہتے