حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 287 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 287

حیات احمد ۲۸۷ جلد پنجم حصہ دوم ہیں ٹیکا کی کچھ ضرورت نہیں۔اس نے مجھے مخطاب کر کے یہ بھی فرما دیا کہ عموماً قادیان میں سخت بر بادی انگن طاعون نہیں آئے گی جس سے لوگ کتوں کی طرح مریں اور مارے غم اور سرگردانی کے دیوانہ ہو جائیں اور عموماً تمام لوگ اس جماعت کے گو وہ کتنے ہی ہوں مخالفوں کی نسبت طاعون سے محفوظ رہیں گے۔“ کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۱) ہ میں بار بار کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اس پیشگوئی کو ایسے طور سے ظاہر کرے گا کہ ہر ایک طالب حق کو کوئی شک نہیں رہے گا اور وہ سمجھ جائے گا کہ معجزہ کے طور پر خدا نے اس جماعت سے معاملہ کیا ہے بلکہ بطور نشان الہی کے نتیجہ یہ ہو گا کہ طاعون کے ذریعہ سے یہ جماعت بہت بڑھے گی اور خارق عادت ترقی کرے گی اور ان کی یہ ترقی تعجب سے دیکھی جائے گی۔“ کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۶،۵) ما خدا تعالیٰ کی کلام میں یہ وعدہ ہے۔إِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ یعنی ہر ایک جو تیرے گھر کی چار دیوار کے اندر ہے میں اُس کو بچاؤں گا۔اس جگہ یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ وہی لوگ میرے گھر کے اندر ہیں جو میرے اس خاک وخشت کے گھر میں بود و باش رکھتے ہیں بلکہ وہ لوگ بھی جو میری پوری پیروی کرتے ہیں میرے روحانی گھر میں داخل ہیں۔“ (کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۰) 66۔خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ میس محمد متی مسیح موسوی سے افضل ہے۔“ (کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۷)۔میں نے ایک بار اس سے سے متعلق دیکھا کہ گویا اُسی راستہ ہم سیر کو نکلے ہیں لے میاں نبی بخش صاحب عرف عبدالعزیز نمبر دار بٹالہ ( خاکسار مرتب)