حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 15
حیات احمد ۱۵ جلد پنجم حصہ دوم اَهْلَ السَّعَادَةِ ہے اس کے بعد یہ وحی ہوئی۔إِنِّي أُنْجِي الصَّادِقِينَ الحکم جلد ۵ نمبر ۳۰، ۱۷ اگست ۱۹۰۱ ء صفحه ۱۴ تذکره صفه ۳۳۴٬۳۳۳ مطبوعه ۲۰۰۴ء) ۱۵ راگست کی صبح کو ایک الہام ہوا۔وَإِنِّي أَرَى بَعْضَ الْمَصَائِبِ تَنْزِلُ الحکم جلد ۵ نمبر ۳۱ ۲۴۰ را گست ۱۹۰۱ ، صفیه ) الله جلّ شانہ نے مجھے خبر دی ہے کہ "يُصَلُّونَ عَلَيْكَ صُلَحَاءُ الْعَرَبِ وَ ابْدَالُ الشَّامِ وَتُصَلَّى عَلَيْكَ الْاَرْضُ وَالسَّمَاءُ وَيَحْمَدُكَ اللَّهُ عَنْ عَرْشِهِ» بار ہا غوث اور قطب وقت میرے پر مکشوف کئے گئے ، جو میری عظمت مرتبت پر ایمان لائے ہیں اور لائیں گے اور مجھے بشارت دی ہے کہ جس نے تجھے شناخت کرنے کے بعد تیری دشمنی اور تیری مخالفت اختیار کی وہ جہنمی ہے۔‘ ھے از مکتوب حضرت اقدس مورخه اگست ۸۸ء مندرجہ الحکم جلد ۵ نمبر ۳۲، ۳۱ را اگست ۱۹۰۱ء صفحه ۶) فرمایا۔تقویٰ کے مضمون پر ہم کچھ شعر لکھ رہے تھے اس میں ایک مصرع الہامی درج ہوا۔وہ شعر یہ ہے۔ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقا ہے اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے اس میں دوسرا مصرعہ الہامی ہے۔“ الحکم جلد ۵ نمبر۳۲ مورخه ۳۱ راگست ۱۹۰۱ صفحه ۱۳) ۲۶ یا ۲۷ / اگست یا اس کے قریب حضرت نے ایک دن فرمایا ”ہم نے رویا میں دیکھا ہے کہ ایک شخص نے قے کی ہے اور اس پر کپڑے دے کر اُسے چھپاتا ہے۔“ الحکم جلد ۵ نمبر ۳۳ مورخه استمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۹) (ترجمہ از مرتب ) وہ سعید لوگوں کو بچالے گا۔سے (ترجمہ از مرتب ) میں دیکھتا ہوں کہ بعض مصائب نازل ہورہے ہیں۔ے میں راستبازوں کو نجات دوں گا۔ے تجھ پر عرب کے صلح اور شام کے ابدال درود بھیجیں گے زمین و آسمان تجھ پر درود بھیجتے ہیں اور اللہ تعالی عرش سے تیری تعریف کرتا ہے۔۵ ( نوٹ از ناشر ) تذکرہ میں یہ الہام اور اوپر والا الہام ۱۸۸۸ء کے الہامات میں مندرج ہے۔ملاحظہ ہو۔( تذکره صفحه ۱۲۹ و ۱۳۰ مطبوع (۲۰۰۴ء)