حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 14 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 14

حیات احمد ۱۴ جلد پنجم حصہ دوم ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ تیرے رب نے اصحاب الفیل کے ساتھ کیا کیا۔یعنی ان کا مکر الٹا کر ان پر ہی مارا۔۔اس وقت اصحاب الفیل کی شکل میں اسلام پر حملہ کیا گیا ہے۔مسلمانوں کی حالت میں بہت کمزوریاں ہیں۔۔۔اصحاب فیل زور میں ہیں مگر خدا تعالیٰ وہی نمونہ پھر دکھانا چاہتا ہے۔۔۔۔۔مجھے بھی یہی الہام ہوا ہے جس سے صاف صاف پایا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی نصرت اور تائید اپنا کام کر کے رہے گی۔“ 66 (الحکم جلد ۵ نمبر ۲۶ مورخہ ۷ ار جولائی ۱۹۰۱ء صفحہ ۲۔تذکرہ صفی ۳۳۲ مطبوعہ ۲۰۰۴ء) سُلْطَانُ الْقَلَمِ الحکم جلد نمبر ۲۲ مورخہ ۷ ارجون ۱۹۰۱ء صفحہ ۲۔تذکر صفه ۳۳۳ مطبوع ۲۰۰۴ء) تین دن ہوئے مجھے الہام ہوا تھا ” إِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ ا تِيْكَ بَغْتَةً» ل ↓ میں حیران ہوں یہ الہام سے مجھے بہت مرتبہ ہوا ہے اور عموماً مقدمات میں ہوا ہے۔افواج کے لفظ سے معلوم ہوتا ہے کہ مقابل میں بھی بڑے بڑے منصوبے کئے گئے ہیں اور ایک جماعت ہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کا جوش نفسانی نہیں ہوتا ہے اس کے تو انتقام کے ساتھ بھی رحمانیت کا جوش ہوتا ہے۔پس جب وہ افواج کے ساتھ آتا ہے تو اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ مقابل میں بھی فوجیں ہیں۔جب تک مقابل کی طرف سے جوش انتقام کی حد نہ ہو جاوے خدا تعالیٰ کی انتقامی قوت جوش میں نہیں آتی۔الحکم جلدہ نمبر ۲۶ مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۰۱ ء صفحہ ۹، ۱۰۔تذکرہ صفی ۳۳۳ مطبوع ۲۰۰۴ء) أَيَّامُ غَضَبِ اللهِ۔فرمایا جب یہ وہی ہوئی تو میں غضب الہی سے ڈر گیا اور میں نے دعا کی تب یہ وحی ہوئی۔غَضِبْتُ غَضَبًا شَدِيدًا پھر دعا کی تو یہ وحی نازل ہوئی۔إِنَّهُ يُنَجى L ( ترجمہ از مرتب ) میں فوجیں لے کر تیرے پاس اچانک آؤں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ۱۵ / جولائی ۱۹۰۱ء کو گورداسپور اُس مقدمہ میں جو میرزا نظام الدین وغیرہ پر مسجد مبارک کا راستہ جو شارع عام ہے بند کرنے کی وجہ سے کیا گیا تھا ، فریق ثانی کی درخواست پر بغرض ادائے شہادت گئے ہوئے تھے۔وہاں پر آپ نے یہ الہام بیان فرمایا۔( خاکسار مرتب ) ترجمہ از مرتب ) غضب الہی کے دن۔میں سخت غضبناک ہوا۔