حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 461 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 461

حیات احمد ۲۴ فروری سے قبل ۴۶۱ جلد پنجم حصہ اوّل إِنِّي رَتَيْتُ فِي مُبَشِّرَةٍ أُرِيتُهَا جَمَاعَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ الْمُخْلِصِينَ وَالْمُلُوكَ الْعَادِلِينَ الصَّالِحِينَ بَعْضُهُم مِّنْ هَذَا الْمُلْكِ وَ بَعْضُهُمْ مِّنَ الْعَرَبِ وَ بَعْضُهُمُ مِنْ فَارِسَ وَ بَعْضُهُمُ مِن بِلَادِ الشَّامِ وَ بَعْضُهُمْ مِنْ أَرْضِ الرُّوْمِ وَبَعْضُهُمْ مِّنْ بِلَادٍ لَا أَعْرِفُهَا ثُمَّ قِيْلَ لِى مِنْ حَضْرَةِ الْغَيْبِ إِنَّ هَؤُلَاءِ يُصَدِّقُونَكَ وَيُؤْمِنُونَ بِكَ وَيُصَلُّونَ عَلَيْكَ وَيَدْعُونَ لَكَ وَأُعْطِئْ لَكَ بَرَكَاتٍ حَتَّى يَتَبَرَّكَ الْمُلُوكُ بِثِيَابِكَ وَأُدْخِلُهُمْ فِي الْمُخْلِصِيْنَ۔هَذَا رَتَيْتَ فِي الْمَنَامِ وَالْهِمْتُ مِنَ اللَّهِ الْعَلَّامِ (لجة النور صفحہ ۴،۳۔روحانی خزائن جلد ۶ اصفحه ۳۳۹_۳۴۰ ) وَأَوْحَى إِلَيَّ رَبِّي وَوَعَدَنِي أَنَّهُ سَيَنْصُرُنِي حَتَّى يَبْلُغَ أَمْرِ مَشَارِقَ الْأَرْضِ وَمَغَارِبِهَا وَتَتَمَوَّجُ بُحُورُ الْحَقِّ حَتَّى يُعْجِبَ النَّاسَ حُبَابُ غَوَارِبِهَا لجة النور صفحہ ۶۷۔روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۴۰۸) آج ۲ جون ۱۹۰۰ء کو بروز شنبه بعد دو پہر دو بجے کے وقت مجھے تھوڑی سی غنودگی کے ساتھ ایک ورق جو نہایت سفید تھا دکھلایا گیا۔اس کی آخری سطر میں لکھا تھا۔ے ترجمہ۔مجھے ایک مبشر رویا میں مومنین مخلصین اور صالح اور عادل بادشاہوں کی ایک جماعت دکھائی گئی ان میں سے کچھ تو اس ملک کے تھے اور کچھ عرب کے اور کچھ ایران کے اور کچھ ملک شام کے اور کچھ روم کے علاقوں کے تھے اور بعض ان ممالک کے تھے جنہیں میں نہیں جانتا پھر مجھے غیب سے یہ صدا آئی یہ لوگ تیری تصدیق کریں گے اور تجھ پر ایمان لائیں گے اور تجھ پر درود وسلام بھیجیں گے اور تیرے لئے دعائیں کریں گے اور میں تجھے برکات عطا کروں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھوندیں گے اور میں انہیں مخلصین میں داخل کروں گا۔یہ میں نے خواب میں دیکھا اور علام اللہ کی طرف سے مجھے الہام کیا گیا۔۲ (ترجمہ از مرتب ) میرے رب نے میری طرف وحی بھیجی اور وعدہ فرمایا کہ وہ مجھے مدد دے گا یہاں تک کہ میرا امر مشرق و مغرب میں پہنچ جائے گا اور راستی کے دریا موج میں آئیں گے۔یہاں تک کہ اس کی موجوں کے حباب لوگوں کو تعجب میں ڈالیں گے۔