حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 27 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 27

حیات احمد ۲۷ جلد پنجم حصہ اول رنے دیکھ لیا اور فوراً ہی سپاہی کو بھیج کر یہ کہتے ہوئے کرسی خالی کرالی کہ صاحب ضلع نے کرسی نہیں دی تو ہم کیوں دیں صاحب بہادر دیکھ لیں تو ہمارے سر ہو جائیں۔الغرض یہ ایک دن میں ہی ایک ہی مقام پر ایک ہی معاملہ میں ہم نے اللہ تعالیٰ کی غیرت و گرفت کے مظاہرے اس کی قدرت و تصرف کے نمونے اس کے علم و اقتدار کے زندہ و تازہ نشان اپنی آنکھوں دیکھے کانوں سنے اور برسر عام دیکھے سنے۔وہ جس کے علم وفضل کا شہرہ اثر و رسوخ کا چرچا اور رعب داب کا غلغلہ و دھاک بندھی ہوئی تھی وہ جو گھر سے نکلتا تو معتقدین اور نیاز مندوں کے جھنڈ اس کے گرد جمع رہتے چلتا تو آگے پیچھے اور دائیں بائیں عقیدت کمیشوں کا ہجوم وحلقہ بنار ہتا لوگ مکانوں اور دکانوں پر کھڑے ہو ہو کر سلام و آداب بجالایا کرتے راہ رو احترام کے خیال سے راستہ چھوڑ دیا کرتے۔آج خدا کے ایک پیارے بندے کے مقابل آکر کس حال کو پہنچا کتنی ذلت اٹھانی پڑی اور کس کس رنگ میں ذلیل و خوار ہوا خدا کی پناہ ان واقعات کی یاد سے ہی رونگٹے کھڑے ہوتے اور جذبات رحم جوش مارنے لگتے ہیں۔اِنِّى مُهِينٌ مَنْ اَرَادَ اهَا نَتَک کے وعدہ خداوندی کی تکمیل و ظہور میں اب اگر کسی کو شک و شبہ باقی ہو تو اپنی جان پر آزمادیکھے۔سنا کرتے تھے کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے مقابل آکر نمرود جیسا طاقتور بادشاہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقابل میں فرعون جیسا متمر دحکمران اور ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے مقابل میں کھڑے ہونے والے صنادید قریش آخر حق کے مقابل و مخالفت کی وجہ سے ذلیل وخوار اور تباہ و برباد ہوکر کیفر کردار کو پہنچے مگر آج اس جری اللہ فی حلل الانبیاء کے فیض صحبت نے ان تمام واقعات کو حقایق بنا کر گویا تازہ کر دکھایا نہ صرف یہ شنید دید سے بدل گئی بلکہ یقین عین الیقین اور حق الیقین کے مقام پر کھڑا کر کے گویا خدا دکھا دیا عَلَيْهِ وَعَلَى مُطَاعِهِ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ دَائِمًا۔آمین اس دن کی کارروائی کے اختتام پر حضور پر نور سرائے میں تشریف لائے جہاں قیام کا انتظام تھا یہ وہی سرائے ہے جس میں آج کل (۱۹۳۹ء) ٹاؤن کمیٹی کا دفتر اور ریذیڈنٹ مجسٹریٹ بٹالہ کی کچہری لگتی ہے۔اُس زمانہ میں خالص سرائے تھی۔حضور پُر نور سرائے کے جنوب مشرقی کونے کی چھت پر