حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 363
حیات احمد ۳۶۳ جلد پنجم حصہ اول رکھتی ہے۔حضرت مولانا مولوی نور الدین صاحب کے بے نظیر درس القرآن سے طلباء مدرسہ روز مرہ مستفید ہو سکتے ہیں اور یہاں کے وعظوں اور اسوہ حسنہ کی موجودگی میں طلباء برخلاف دیگر مدارس کے طلباء کے متقی اور صالح بن سکتے ہیں۔لہذا ہماری جماعت کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی اولا دکو یہاں بھیجیں بورڈنگ کا خاطر خواہ بندوبست ہونے والا ہے اس لئے بورڈنگ ہاؤس کی عمارت اور مدرسہ کی عمارت کو ترقی دے دی گئی ہے۔اگر چہ بالفعل کمیٹی نے تین سور و پیہ بورڈ نگ کے لئے منظور کیا ہے مگر ایک ہزار سے کم میں بورڈنگ تیار نہیں ہو سکتا جس کیلئے بھائیوں کی توجہ از بس ضروری ہے گو پہلے بھی طلباء اور بورڈوں کی تعداد خاطر خواہ ہے لیکن کمیٹی ناظم التعلیم دل سے چاہتی ہے کہ ہماری جماعت کے بچے اس نعمت سے مستفید ہوں لہذا ہمیں سٹاف مدرسہ اور عمارت مدرسہ کو ترقی دینی پڑی جس کی وجہ سے اخراجات بہت بڑھ گئے ہیں بنا بر ایں ہمہ مردانِ قوم و بہی خواہانِ اسلام کی خدمت میں التماس ہے کہ وہ ان اغراض کے پورا کرنے کے لئے اپنے مالوں سے کمیٹی کو امداد فرما کر مشکور فرماویں ہم اور انجمن کے کارکنوں کی طرح بڑے بڑے چوڑے چپڑے الفاظ سے توجہ دلا نا پسند نہیں کرتے کیونکہ بفضل خدا ہماری جماعت تعلیم مدرسہ وسلسلہ کی غایت سے ناواقف نہیں بلکہ دارالامان کی کل ضروریات کو بخوبی سمجھتی ہے پس ان کو چاہیے کہ محض ابْتَغَاءَ لِوَجْهِ الله اس استدعا کو قبول فرما کر دل و جان سے تکمیل اغراض کے لئے سعی فرماویں اور غفلت اور سہل انگاری کو ترک کریں۔والسلام۔نیز بورڈنگ کے لئے ایک باورچی بھی علیحدہ تجویز کیا گیا ہے۔عید الفطر کا خطبہ المشتهر عبدالکریم سیکرٹری ناظم التعلیم، ارفروری ۱۹۰۰ء حضرت اقدس کا معمول تھا کہ آپ جمعہ اور عیدین کے خطبات نہیں دیا کرتے تھے بعثت سے قبل اوائل میں آپ مختصر خطبہ جمعہ کا بھی دیا کرتے تھے جب صرف چند آدمی آپ کے مقتدی ہوتے تھے اور آپ گونہ خلوت کی زندگی بسر کرتے تھے ماموریت کے بعد کبھی ایسا نہیں ہوا مگر ۱۹۰۰ء کی