حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 323 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 323

حیات احمد دوسرا خواب ۳۲۳ جلد پنجم حصہ اول شب در میان ۲۳ و ۲۴ نومبر ۱۸۹۹ء۔میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں اور مرزا صاحب قادیانی اور مولوی محمد حسین بٹالوی اور ایک شخص جو مولوی صاحب موصوف کے ساتھ ہے اکٹھے سفر میں چلے جاتے ہیں۔مولوی صاحب اور ان کا ہمرا ہی کہتے ہیں کہ مرزا صاحب صاحب کرامات نہیں ہیں۔اور مرزا صاحب کہتے ہیں کہ ہم کرامات دکھا سکتے ہیں اتنے میں مجھ کو پیاس لگی ہے وہاں خشک میدان ہے پانی نہیں ملتا۔میرے ہاتھ میں ایک چھوٹی سی قیچی ہے میرے ہاتھ سے مرزا صاحب نے لے لی ہے اور اس کے ساتھ زمین کو کھودا ہے تو اس خشک زمین سے پانی کا چشمہ چل پڑا ہے۔مرزا صاحب نے ایک پیالہ اپنے ہاتھ سے اس چشمہ سے بھر کر مجھ کو بھی دیا ہے جو میں نے پی لیا۔پانی ٹھنڈا اور خوشگوار ہے پھر بیداری ہوگئی۔هذَا مَا رَأَيْتُ فِي عَالَمِ الرُّؤْيَا وَ الْعِلْمُ عِنْدَ اللَّهِ سُبْحَانَهُ وَاللَّهُ شَهِيدٌ عَلَى أَنِّي قُلْتُ مَا رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ فَا عُتَبِرُوا يَا أُولِي الْأَبْصَارِ - راق محمد کرم الدین عفی عنہ سا کن بھیں تحصیل چکوال ضلع جہلم۔مہر حسین کامی کا انجام نام حسین کامی کا ذکر جلد چہارم میں آچکا ہے اور مختصراً اس کے انجام ذلت و نا کامی کا تذکرہ بھی آگیا مگر تاریخ سلسلہ کے رابطہ کو قائم اور محفوظ رکھنے کے لئے اس امر کا اظہار بھی ضروری ہے کہ حضرت اقدس نے اس سلسلہ میں آخری اعلان ۱۸ نومبر ۱۸۹۹ء کو فرمایا جس میں عظیم الشان پیشگوئی کے پورا ہونے کا ذکر ہے جو آپ نے با علام الہی ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء اور ۲۵ رجون ۱۸۹۷ء کے اشتہارات میں کی تھی اور جو حیات احمد کی جلد چہارم میں آچکے ہیں۔