حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 324
حیات احمد ۳۲۴ جلد پنجم حصہ اول اس پیشگوئی کے پورا ہونے کی اطلاع اور تفصیلات مدراس کے اخبار نیر آصفــی میں ۱۸۹۹ء میں شائع ہوئیں اس لحاظ سے ۱۸۹۹ء کے واقعات میں اس اعلان کا شائع کرنا ضروری ہے عجیب بات یہ ہے کہ نَیرِ آصفی کے ایڈیٹر حضرت مولوی سلطان محمود صاحب کو ان نشانات آسمانی کے ظہور پر سلسلہ عالیہ احمدیہ میں شمولیت کی دولت نصیب ہوئی نیو آصفی کا مضمون جلد چہارم میں درج کر دیا ہے یہاں صرف حضرت اقدس کا وہ اعلان درج کرتا ہوں جو آپ نے اس پیشگوئی کے پورا ہونے پر شائع کیا۔رومی سلطنت کے ایک معزز عہدہ دار حسین کامی کی نسبت جو پیشگوئی اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء اور اشتہار ۲۵ جون ۱۸۹۷ء میں درج ہے وہ کامل صفائی سے پوری ہوگئی۔میں نے اپنے اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء میں یہ پیشگوئی شائع کی تھی کہ رومی سلطنت میں جس قدر لوگ ارکان دولت سمجھے جاتے ہیں اور سلطنت کی طرف سے کچھ اختار رکھتے ہیں ان میں ایسے لوگ بکثرت ہیں جن کا چال چلن سلطنت کو مضر ہے کیوں کہ ان کی عملی حالت اچھی نہیں ہے۔اس پیشگوئی کے لکھنے اور شائع کرنے کا باعث جیسا کہ میں نے ابھی اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۹۷ میں بہ تفصیل لکھا ہے یہ ہوا تھا کہ ایک شخص مستمی حسین پک کامی وائس قونصل مقیم کرانچی قادیان میں میرے پاس آیا جو اپنے تئیں سلطنت روم کی طرف سے سفیر ظاہر کرتا تھا اور اپنی نسبت اور اپنے باپ کی نسبت یہ خیال رکھتا تھا کہ گویا یہ دونوں اوّل درجہ کے سلطنت کے خیر خواہ اور دیانت دار اور امانت میں دونوں مقدس وجود اور سراپا نیکی اور راست بازی اور تدین کا خمیر اپنے اندر رکھتے ہیں بلکہ جیسا کہ پر چہ اخبار ۱۵ رمئی ۱۸۹۷ء کو ناظم الہند لاہور میں لکھا ہے اس شخص کی ایسی ایسی لاف و گزاف سے لوگوں نے اس کو نائب حضرت سلطان روم سمجھا اور یہ مشہور کیا گیا کہ یہ بزرگوار محض اس غرض سے لاہور وغیرہ نواح سے اس ملک میں تشریف