حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 255 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 255

حیات احمد ۲۵۵ جلد پنجم حصہ اوّل میں داخل ہوتے ہی اس پر علم و معرفت کے دروازے کھول دیئے گئے اور اللہ تعالیٰ نے اسے قبولیت دعا اور کشف و الہام کے فضل سے نوازا اس کے کلام میں برکت اور تاثیر تھی اس کے ذریعہ سے بعض غیر مسلم حلقہ اسلام میں داخل ہوئے اور اس حصہ ملک میں احمدی جماعت کا سلسلہ اس کے ذریعہ قائم ہوا اور جولوگ ان کے ذریعہ سے احمدیت میں داخل ہوئے وہ عملاً ایک مخلص اور وفا دار احمدی تھے ان کے کارناموں کی تفصیل کا یہاں موقعہ نہیں۔اللہ تعالیٰ جسے توفیق دے گا بیان کرے گا۔دکن کی جماعت جنوبی ہندوستان میں پہلی جماعت حیدر آباد دکن میں قائم ہوئی اور یہ عجیب بات ہے کہ حیدرآباد کی جماعت کی ابتدائی تحریک ایسے لوگوں میں ہوئی جو علم و عقل کے لحاظ سے بھی ممتاز تھے اور اللہ تعالیٰ نے ان کو دنیوی اعزاز بھی بخشا تھا اور یہ ایسے لوگ تھے جو دولت آصفیہ کے ممتاز عہدہ دار تھے یا وکلاء۔میں یہاں حیدر آباد کی جماعت کے سَابِقُونَ الاَوَّ لُون کا ایک مکتوب درج کرتا ہوں جو انہوں نے ۱۸۹۸ء کی پہلی سہ ماہی میں حضرت اقدس کے حضور لکھا تھا اس سے ان کی ایمانی قوت اور اخلاص في الدین کے ایک پہلو پر روشنی پڑتی ہے۔