حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 256 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 256

حیات احمد ۲۵۶ جلد پنجم حصہ اوّل حیدر آباد دکن کی جماعت کی طرف سے عریضہ نیاز بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بحضور حضرت اقدس امام مهدی آخر الزمان مسیح موعود السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ سالک مسالک حقیقت و عرفاں واقف رموز و معارف قرآن ، غواص بحر تو حید آشنائی ، یم تجرید مظہر انوار الہی ، مصدر برکات نامتناہی ، مقبول جناب احدیت۔مقرب بارگاہ صدیت۔حافظ کلام ربانی بادی مراحل خدا رسی و خدا دانی نجی ملت بیضا۔حامي شریعت غزا۔فخر الاولیاء ، تاج الاتقیاء۔قدوة السالكين ، عمدة العارفین ،امیر المؤمنین، امام المسلمین، آفتاب عالم تاب، آسمانِ امامت، شہسوار عرضه ارشاد و هدایت، حضرت امام آخر الزمان، مهدی دوران مسیح موعود أَيَّدَهُ اللَّهُ وَنَصَرَهُ ہم لوگ جو خدا تعالیٰ کے عاجز گناہ گار بندے اور جناب رسالتمآب عملہ کے ادنی امتی اور حضور اقدس کے جانثار خدام میں سے ہیں یہ عریضہ نیاز نہایت ادب کے ساتھ ایک خاص غرض سے خدمت فیض درجت میں پیش کرنے کی عزت حاصل کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ جناب عالی بنظر رحمت و شفقت اس کو ملاحظہ فرماویں گے۔حضور کا اشتہار مورخہ ۲ فروری ۱۸۹۸ء جو مرض طاعون کے بارہ میں شائع ہوا ہے ہم لوگ بھی اس کے شرف مطالعہ سے مشرف ہوئے۔عالی جناب ہم لوگ اس بات کو پہلے سے جانتے تھے اور اسی سبب سے خوف زدہ بھی تھے کہ ایک طرف سے اس ظلمانی زمانہ کی نئی روشنی اور اس پرفتن زمانہ کی منافقانہ تہذیب اور اس زہر ناک زمانہ کی نامعقول نیچریت نے اہل عالم کو نہایت درجہ کا چالاک و بے باک و آزا دو گستاخ و شوخ و شریر بنا دیا ہے اور دوسری طرف سے اس زمانہ آخر کے خشک ملاؤں نے اپنے نفسانی جذبات کو انتہا تک پہنچا کر باہمی اتحاد و محبت و رشد و ہدایت کی تمام راہیں مسدود کر دی ہیں افسوس صد افسوس کہ ایک ہادی کی مبارک آواز ان کے