حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 206 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 206

حیات احمد ۲۰۶ جلد پنجم حصہ اول اللہ تعالیٰ کے احسانات میں سے یہ بہت بڑا اس نابکار پر ہے کہ اس نے عَلَى العُمُوم ان الہامی بشارات کو براہِ راست حضرت سے سن کر الحکم میں شائع کیا اور بعض کو مکتوبات احمد یہ میں وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَی ذَالِکَ اگر چه بعض رؤیا و کشوف یا الہامات ۱۸۹۸ء کے واقعات کے سلسلہ میں بھی اوپر درج کر آیا ہوں تاہم میں نے مناسب سمجھا کہ ن کو یکجائی طور پر یہاں درج کر دیا جاوے۔ضروری نوٹ حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب نے تذکرہ کی ترتیب میں ان الہامات کو جمع کر دیا تھا میں اسی سے یہاں درج کرتا ہوں اور اس سلسلہ کو دسمبر ۱۸۹۷ء کے جلسہ سالانہ میں حضرت اقدس کے ایک کشف سے شروع کرتا ہوں اس لئے کہ اس کشف کے موافق ۱۸۹۹ء کے جلسہ سے پہلے بعض نہایت مخلص اور متقی احباب کی وفات ہو گئی جس کا ذکر اپنے موقعہ پر آئے گا۔ان الہامات اور کشوف پر جو نوٹ حاشیہ میں حضرت مولوی اسماعیل صاحب نے دیئے ہیں ان میں مرتب سے مراد حضرت ممدوح ہیں اللہ تعالیٰ اُن کے مدارج اپنے قرب میں بلند کرے۔(۱) ''انہی لے دنوں میں میں نے کشف میں دیکھا ہے کہ اگلے سال بعض احباب دنیا میں نہ ہوں گے۔گو میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس کشف کا مصداق کون کون احباب ہوں گے اور میں جانتا ہوں کہ یہ اس لئے ہے تاہر ایک شخص بجائے خود سفر آخرت کی تیاری رکھے۔“ رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحه ۶۲۔تذکره صفحه ۲۵۹ مطبوعه ۲۰۰۴ء) (۲) مجھ سے معلوم ہے کہ پچھلے قحط کے دنوں میں میرے مخدوم وامام (صلوات اللہ علیہ السلام ) (کو) اپنی جماعت کی حالت پر خیال تھا کہ اس میں بہت عیال دار اور (اکثر ) غریب ہیں ان کو بڑی مشکلات پیش آئیں گی۔جس پر حضور کو الہام ہوا فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَالَا رُضِ إِنَّهُ لَحَقِّ الحکم جلد ۲ نمبر ۲۶۔۲۷، مورخه ۶ تا ۱۳ ستمبر ۱۸۹۸ء صفحہ ۱۱۔تذکره صفحه ۲۵۹ مطبوع ۲۰۰۴ء) لے ایام جلسہ سالانہ (مرتب) سے شیخ یعقوب علی صاحب ایڈیٹر الحکم۔خاکسار مرتب لے ( ترجمہ از مرتب ) مجھے آسمان اور زمین کے رب کی قسم ہے کہ یہ بات واقع ہونے والی ہے۔