حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 205 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 205

حیات احمد ۲۰۵ جلد پنجم حصہ اول عنقریب شائع ہوگا۔ناچار میں نے اس ارادے کو چھوڑ دیا۔بالآخر میں اپنی نیکی سے بھری ہوئی صحبتوں کو ، آپ کے با قاعدہ حسنِ ارادت کے ساتھ درس کتاب اللہ میں حاضر ہونے کو ، آپ کی اپنی نسبت کمال حسن ظن کو اور ان سب پر آپ کی نیک دل اور پاک تیاری کو آپ کو یاد دلاتا ، اور آپ کی ضمیر روشن اور فطرتِ مُستقیمہ کی خدمت میں اپیل کرتا ہوں کہ آپ سوچیں وقت بہت نازک ہے۔جس زندہ ایمان کو قرآن چاہتا ہے اور جیسی گناہ سوز آگ قرآن سینوں میں پیدا کرنی چاہتا ہے۔وہ کہاں ہے؟ میں خدائے رب عرش عظیم کی قسم کھا کر آپ کو یقین دلاتا ہوں۔وہی ایمان حضرت نائب الرسول مسیح موعود کے ہاتھ میں ہاتھ دینے اور اس کی پاک صحبت میں بیٹھنے سے حاصل ہوتا ہے اب اس کارِ خیر میں توقف کرنے سے مجھے خوف ہے کہ دل میں کوئی خوفناک تبدیلی پیدا نہ ہو جائے دنیا کا خوف چھوڑ دو۔اور خدا کے لئے سب کچھ کھو دو۔کہ یقینا سب کچھ مل جائے گا۔والسلام عاجز عبدالکریم از قادیان الحکم مورخه ۲ ستمبر تا یکم اکتوبر ۱۸۹۸ء صفحه ۶ تا ۹) الهامات وكشوف ۱۸۹۸ء میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ پر الہامات اور رویا وکشوف کا سلسلہ جاری رہا اور یہ تمام الہامات اور کشوف اپنے اندر مبشرات و منذرات بطور پیشگوئی رکھتے تھے ان میں اکثر ایسے الہامات تھے جن میں آپ اور آپ کی جماعت کے متعلق آنے والے واقعات کی خبر دی گئی تھی او اور وہ اپنے وقت پر اپنی جلالی شان کے ساتھ پورے ہوئے جس نے جماعت کی ایمانی قوت کو مضبوط کیا اور دشمنوں پر اتمام حجت کیا۔