حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 5 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 5

حیات احمد جلد پنجم حصہ اوّل بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اللہ تعالٰی کے فضل اور رقم کے ساتھ تمہیدی نوٹ حمد و ثنا اسی کو جو ذات جاودانی جسر نہیں ہے اس کا کوئی نہ کوئی ثانی باقی وہی ہمیشہ غیر اس کے سب ہیں فانی غیروں سے دل لگانا جھوٹی ہے سب کہانی اللہ تعالیٰ کا شکر کس زبان اور کن الفاظ سے کروں کہ اس نے اپنے اس حقیر و نا چیز بندے کو اس پیرانہ سالی وسراسر بے کسی کی حالت میں توفیق بخشی کہ قرآن کریم کے حقائق و معارف کے سلسلہ میں پندرہویں رسالہ کو تاریخ القرآن کے نام سے شائع کر سکا اور حقائق و معارف قرآنی کے ماہر حضرت حجت اللہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سوانح حیات کی ایک اور جلد بھی شایع کرنے کے قابل ہوا۔الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ ثُمَّ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ اب جب کہ ابھی ابھی میں تاریخ القرآن کے کام سے فارغ ہوا تو میرے زیر نظر قرآن کریم کے حقائق کے سلسلہ میں تین موضوع زیر غور تھے اور حیات احمد کی تالیف بھی مد نظر تھی دعا و استخارہ کے بعد میری توجہ اسی پر قائم ہوئی کہ حیات احمد کی تالیف کے لئے قلم اٹھاؤں چنانچہ آج اللہ تعالیٰ ہی کی توفیق پر بھروسہ کر کے قلم اٹھاتا ہوں اور اسے ہی پکارتا ہوں آغاز کرده ام تو رسانی به انتہا (۲) اس جلد میں میرا اپنا ارادہ تو یہ ہے کہ ۱۸۹۸ء سے ۱۹۰۲ء تک کے واقعات اور حالات کو جمع کر دوں یہ عزم اللہ تعالیٰ کے فضل اور توفیق سے ہی پورا ہو سکتا ہے اسی کے کرم سے صحت اور قوت عمل مل سکتی ہے اور اسی کے کرم سے سامانِ اشاعت میسر آ سکتے ہیں۔(۳) اس عصر جدید میں مجھے ہمیشہ شکوہ احباب رہا کہ علی العموم میرے ساتھ تعاون نہیں کیا