حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 4
حیات احمد جلد پنجم حصہ اوّل حضرت امیر المومنین نے ایک موقعہ پر فرمایا تھا کہ یہ کتاب ہر احمدی گھر میں ہونی چاہیئے“ پس اس ارشاد کا احترام آپ سے ایک مطالبہ کرتا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ اس کی اشاعت میں دل کھول کر حصہ لیں گے۔میں اپنے محسن مولیٰ کے فضل و کرم سے امید رکھتا ہوں کہ وہ مجھے اس کی تکمیل کی تو فیق دے گا اور جس نے محض اپنے فضل سے اب تک نوازا ہے اور اس پیرانہ سالی میں توفیق روزی فرمائی آئندہ تکمیل کے سامان بھی وہی پیدا کر دے گا مَا ذَالِکَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ الْمُسْتَعَانُ - اللہ تعالیٰ ان معاونین کے درجات اپنے قرب میں بلند فرمائے جو آغا ز کا ر میں میرے معاون ہوئے اور اسی سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کے حضور پہنچ گئے وہ اپنے پیچھے باقیات صالحات کی ایک جماعت چھوڑ گئے ہیں اور جو زندہ ہیں ان کی عمر میں برکت بخشے اور حیات طیبہ روزی کرے۔آمین احقر العباد عرفانی الاسدی ۱۵؍ دسمبر ۱۹۵۴ء