حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 143 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 143

حیات احمد از پولیس گورداسپور ۱۴۳ جلد پنجم حصہ اول اصل درخواست ہذا اخبارات و اشتہارات سے علیحدہ ہوکر بخدمت صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر بھیجی جاوے اور گزارش کیا جاوے کہ سال گزشتہ میں مرزا غلام احمد قادیانی کے برخلاف مقدمہ زیر دفعہ ۱۰۷۔ضابطہ فوجداری دائر کیا گیا تھا۔مگر کسی وجہ سے وہ رہا ہوا۔اور کپتان ڈگلس صاحب بہادر ڈپٹی کمشنر نے جن کی عدالت میں یہ مقدمہ سماعت ہوا تھا حکم دیا تھا کہ آئندہ کے لئے مرزا غلام احمد ایسی پیشگوئی نہ کرے۔مگر اب پھر حکم کے برخلاف کرنا شروع۔۔۔جس سے اندیشہ نقص امن کا ہے ہماری دانست میں مرزا غلام احمد نے کپتان ڈگلس صاحب بہادر کے حکم اور وعدے کے خلاف کیا ہے اور ضرور نقض امن کو روکنے کے لئے فریقین کا انتظام کرنا ضروری ہے۔فریقین کی حفظ امن میں ضمانت لینی چاہیے۔کاغذات ہذ ابصیغہ خفیہ مرسل ہوئیں۔تحریری۳ دسمبر ۱۸۹۸ء دستخط بحروف انگریزی۔میاں محمد بخش صاحب کی رپورٹ کے بعد ۵/ دسمبر ۱۸۹۸ء کو مولوی محمد حسین صاحب نے حفاظت خود اختیاری کے لئے لائسنس اسلحہ (بندوق دریوالور ) کے لئے درخواست پیش کی۔یہ امر واضح ہے کہ میاں محمد بخش کی رپورٹ کے دو دن بعد محمد حسین کی درخواست لائسنس دونوں کے باہمی مشورہ اور سازش سے ہوئی مولوی صاحب کی درخواست یہ ہے۔”جناب عالی ! مرزا غلام احمد ساکن موضوع قادیان نے برخلاف مظہر سائل بعد مضمون اشتہار دیا ہے کہ مولوی ابوسعید محمد حسین کو ۱۳ ماہ کے اندر ذلت کی مار اور رسوائی ہو گی۔جس سے مجھ کو اندیشہ ہے کہ وہ اپنی پیشگوئیاں کو سچا کرنے کے لئے میری جان کو نقصان پہنچانے کی کوئی ناجائز تدبیر کرے گا لہذا درخواست ہے کہ مظہر سائل کو ایک پستول اور ایک بندوق کا حفاظت جان کے لئے کل احاطہ پنجاب کے واسطے لائسنس دیا جاوے کیوں کہ مظہر کل پنجاب میں واسطے وعظ وغیرہ ضرورتوں کے دورہ کیا کرتا ہے سو اسے اس بات کا اندیشہ ہے کہ اس کی جماعت میں سے کوئی دشمن نقصان پہنچاوے۔“ عرضی فروی مولوی ابوسعید محمد حسین ایڈیٹرا شاعۃ السنہ سا کن بٹالہ ضلع گورداسپور